ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 30.08.2014

ترک ذرائع ابلاغ

108623
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 30.08.2014

آج کے اخبارات کے مشترکہ ایجنڈہ تیس اگست یوم ظفر کی 92 ویں سالگرہ پر مبنی ہے۔ مصطفی کمال اتاترک کی زیرِ قیادت حاصل کردہ عظیم سطح کی فتوحات کی یادگاری تقریبات کے حوالے سے خبروں کو اخبارات نے جلی سرخیوں کے ساتھ شائع کیا ہے۔
روزنامہ حریت نے "صدر ایردوان کی طرف سے تہوار کا پہلا پیغام" کے زیر عنوان لکھا ہے کہ نومنتخب صدر رجب طیب ایردوان نے یوم ِ ظفر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ"ہمارے شان و شوکت کے حامل ماضی کے اہم موڑ، بحیثیت قوم ہمارے کہاں سے آتے ہوئے کدھر جانے، ہماری پیش قدمی کے معنی و اقدار کو بہترین طریقے سے یاد رکھنے کا وسیلہ ثابت ہوتے ہیں ۔
روزنامہ سٹار "اور نئی کابینہ کا تعین ہو گیا" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ آق پارٹی کے رہنما اور قائمقام وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کابینہ کی نئی فہرست صدر رجب طیب ایردوان کو پیش کی۔ جس کے مطابق کابینہ میں چار نئی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔ داؤد اولو کے سابقہ عہدے پر میولود چاوش اولو کی تعیناتی ہوئی ہے۔ نئے حکومتی پروگرام کو ہنگامی طور پر یکجا ہونے والی قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں یکم ستمبر کو پیش کیا جائیگا۔
روزنامہ ملیت " فندق کے ریکارڈ نرخ" جلی سرخی چسپاں کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ ایوان ِ زراعت کے صدر اعور جوروت کا کہنا ہے کہ امسال شدید سردی پڑنے کے باعث وسطی بحیرہ اسود کے علاقے میں فندق یعنی ہیزل نٹ کی پیداوار کم رہی ہے۔ ترکی میں فندق پیداوار کا سالانہ تخمینہ تین لاکھ 71 ہزار ٹن کے لگ بھگ ہونے کی وضاحت کرنے والے جوروت نے بتایا ہے کہ چھلکے والے فندق کے نرخ 11 لیرے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے۔ جو کہ ایک ترکی کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔
روزنامہ ریڈیکل کی ویب سائٹ پر "دنیا کے بڑے ترین فوسلز کی ترکی میں دریافت" جلی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے علاقے چورم سونگرلو میں دنیا کے سب سے بڑے خشکی کے میمل کرگدن کے باقیات کی دریافت ہوئی ہے۔پہلی بار مکمل طور پر برآمد کردہ دیو ہیکل فوسل کو یکجا کرتے ہوئے انقرہ طبیعاتی تاریخی عجائب گھر میں نمائش کے لیے پیش کیا جائیگا۔ ایم ٹی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل یوسف ضیا جوشار کا کہنا ہے کہ "ان باقیات نے سائنسی و علمی دنیا میں بڑا ہیجان پیدا کیا ہے۔" یہ دیو ہیکل فوسل ایک نر کرگدن سے تعلق رکھتا ہے۔ اس پر کی گئی تحقیقات کے مطابق اس جانور کے کندھے 5 میٹر اونچے تھے اس کی دُم کے ہمراہ اس کی لمبائی دس میٹر تھی اور اس کا وزن 15 ٹن تھا۔ اس فوسل کے پاس سے ایک بچے کرگدان کی کھوپڑی اور دانتوں کے باقیات بھی برآمد ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں