ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.08.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.08.14

106064
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.08.14

***روزنامہ حرّیت" داود اولو پارٹی چئیر مین منتخب ہو گئے " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ انقرہ ارینا اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ پہلے ہنگامی گرینڈ اجلاس میں پارٹی چئیر مین کے لئے منعقدہ انتخابات مکمل ہو گئے ہیں۔ کونسل چئیرمین حالوق اپیک نے کہا کہ انتخابات میں ایک ہزار 388 ووٹ استعمال کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 382 ووٹ قابل قبول اور 6 ووٹ ناقابل قبول شمار کئے گئے۔ اس نتیجے سے وزیر خارجہ اور قونیہ کے اسمبلی ممبر جناب احمد داود اوعلو کُل ایک ہزار 382 ووٹ حاصل کر کے جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین منتخب ہو گئے ہیں"۔


***روزنامہ ینی شفق"معذوروں کو 36 ہزار لیرے عطیہ کئے جائیں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹرکش امپلائمنٹ ایجنسی İSKUR کے شروع کردہ پروجیکٹ کی دوسری ٹرم کے لئے درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ اس پروجیکٹ کے دائرہ کار میں اپنا کام شروع کرنے کے خواہش مند معذوروں کو 36 ہزار لیرا تک مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 12 ستمبر ہے ۔ پروجیکٹ میں ایسے افراد کو جو مختلف درجوں تک جسمانی، ذہنی، نفسیاتی ، جذباتی اور سماجی معذوری کی وجہ سے کام کی کم از کم 40 فیصد اہلیت سے محروم ہوں اور ان کی اس معذوری کی تصدیق کسی صحت کے ادارے کی طرف سے رپورٹ کی شکل میں موجود ہو انہیں ان کے قیام کے ضلعے میں کسی کاروباری پروجیکٹ کو عملی شکل دینے کے لئے مالی مدد فراہم کی جائے گی"۔


***روزنامہ صباح "کُرّہ ارضی ڈاکٹرز ٹیم کی طرف سے غزہ کے ہسپتالوں کی مدد" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ کُرّہ ارضی ڈاکٹروں اور فلسطین کی وزارت صحت اور غزہ اسلامی یونیورسٹی طب فیکلٹی کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ کُرّہ ارضی ڈاکٹروں کی انتظامی کمیٹی کے رکن اور استنبول مدنیت یونیورسٹی طب فیکلٹی کے شعبہ جراحی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اورہان عالم اوعلو نے کہا ہے کہ اسرائیل کے غزہ پر حملے کے بعد 10 سے 17 اگست کو وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقے میں گئے اور اس دورے میں جنگ کے دوران غزہ میں تباہ ہونے والے ہسپتالوں کےانفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں طبی ٹیسٹوں اور علاج کے لئے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی کے لئے، ڈاکٹروں کو اسپیشلائزیشن میں تعاون فراہم کرنے کے لئے اور مستقبل میں مشابہہ زخموں کے زیادہ موثر علاج کے لئے اسسٹنٹ ٹریننگ پروگراموں کے اہتمام اور یونیورسٹیوں کے مابین اساتذہ اور طالبعلموں کے تبادلہ پروگراموں کے بارے میں سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔


***روزنامہ ریڈیکل کی انٹر نیٹ سائٹ نے اپنی خبر کے لئے "ICQ ترکی زبان میں واپس آ رہا ہے" کی سرخی لگائی ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ فوری میسجنگ پروگراموں کی ابتدائی شکل ICQ دوبارہ استعمال کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔ یہ پروگرام مکمل طور پر ترکی زبان میں ہو گا اور اس کی مدد سے مفت پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو بات چیت کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹنگ کی جا سکے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں