ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں2014 ۔08۔25

103070
ترکی کے اخبارات سے  جھلکیاں2014 ۔08۔25

 

روز نا مہ صباح نے " داعش ترکی اور حلب کے راستے کو بند کرنا چاہتی ہے۔" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کی شام کے شہر حلب کی جانب پیش قدمی کرنے والی داعش قوتیں حلب اور ترکی کو ملانے والے راستے کو بند کرنا چاہتی ہیں ۔ اس دائرہ
کا رمیں انھوں نے آزاد شامی فوج کے زیر کنٹرول عزایر تحصیل پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔ حلب کے جانب گا مزن داعش اور آزاد شامی فوج کے درمیان شد ید جھڑپیں جاری ہیں اور دونوں فر یقو ں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ آزاد شامی فوج کے زخمی فوجیوں کا ترکی کے شہر کلیس میں علاج معالجہ کیا گیا ہے۔
روز نامہ وطن نے " اتاترک ہوائی اڈے پر ای گیٹ عمل درآمد " جلی سرخی کسیاتھ لکھا ہے کی استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر اس ماہ کے آخر سے بائیو میٹرک پاس نامی ای گیٹ عمل در امد شروع کرنے کے لیے پاس کیبن لگا دیئے گے ہیں ۔ پہلے مرحلے میں ہوائی اڈے میں داخل ہونے والے مسافروں کیلئے ہر منزل پر دو دو بایئو میڑک پاس کیبن لگا دیئے گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں