ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 2.08.2014

ترک ذرائع ابلاغ

77154
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 2.08.2014

روزنامہ ینی شفق "فائر بندی کو خون سے رنگ دیا" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ اسرائیل نےت غزہ میں حماس کے ساتھ انسانی امدادی سازو سامان کی ترسیل کی خاطر طے پانے والی تین روزہ فائر بندی کے اعلان کے تین ہی گھنٹے بعد اس معاہدے کی خلاف ورزی کر دی۔ اسرائیلی فوج نے رفاح شہر پر توپ سے گولے برساتے ہوئے 150 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر ڈالا۔
روزنامہ حریت نے "کیری کا داؤد اولو سے ٹیلی فون پر رابطہ" عنوان کے تحت لکھا ہے کہ غزہ سے ایک اسرائیلی فوجی کے اغوا نے امریکہ کو حرکت دلائی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ترک ہم منصب احمد داؤد اولو اور قطری وزیر خارجہ خالد الا عطیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے اسرائیلی فوجی کی بازیابی کی کوششیں کرنے کا مطالبہ پیش کیا۔ اخبار نے وضاحت کی ہے کہ داؤد اولو نے اس ضمن میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ہماری فائر بندی کی کوششیں بھی جاری رہیں گی۔
روزنامہ خبر ترک "آرمینی فوجیوں نے نو آذریوں کو ہلاک کر دیا" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ آرمینیا۔ آذربائیجان محاذ پر گزشتہ روز فوجیوں کے درمیان چھڑنے والی جھڑپ میں نو آذری فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ آذری وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ آعدام اور ترتر علاقوں میں آذربائیجانی ٹھکانوں کے قریب آنے کی کوشش کرنے والے آرمینی گشتی اور سبوتاژ دستوں کا تعین کیا گیا جس کے بعد کاروائی کی گئی۔ اس دوران شدت کی جھڑپ ہوئی جس دوران دونوں فریقین کو جانی نقصان برداشت کرنا پڑا۔
آذری اے پی اے خبر رساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ اس تصادم میں 9 آذری فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اخبار نے مزید لکھا ہے کہ آرمینی مسلح افواج بفر زون میں واقع مکانات پر گاہے بگاہے اندھا دھندفائرنگ کرتی رہتی ہیں۔
"بونتے کی طرف سے ترکی کے لیے تعریفی پُل" عنوان کے تحت روزنامہ وطن نے لکھا ہے کہ جرمنی کی سب سے بڑے میڈیا گروپ "بردا" کے ہفتہ وار جریدے کہ جس کی 5 لاکھ کاپیاں شائع ہوتی ہیں نے 4 ملین قارئین تک رسائی میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ بونتے میگزین نے اپنی اس اشاعت میں ترکی کے لیے تین صفحے مختص کیے ہیں۔
اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ جریدے نے "چلو ترکی چلیں" عنوان اور "جنت انتہائی قریب" ذیلی عنوان استعمال کرتے ہوئے ترک سیاحتی شعبے کے لیے تعریفی الفاظ کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی، آرام دہ اور تمام تر سہولتوں پر مبنی بہترین سیاحتی مقامات میں سر ِ فہرست ہے۔ ترک سیاحتی مقامات پائے کی مصنوعات، کھانے، ٹریڈ مارک اور سروسز اپنے گاہکوں کو فراہم کرتے ہیں۔
روزنامہ صباح "صدی کے بہترین میچ کے دستانے 3 لاکھ 88 ہزار ڈالر کے" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ محمد علی قلعے کے 'صدی کا میچ" کے نام سے یاد کیے جانے والے باکسنگ مقابلے میں استعمال کردہ دستانے تین لاکھ 88 ہزار ڈالر کی قیمت سے فروخت کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ 8 مارچ سن 1971 کو کھیلے گئے اس باکسنگ مقابلے کو محمد علی قلعے نے جو فریزیئر نامی ریفری کے فیصلے کے ساتھ جیت لیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں