ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔08۔01

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔08۔01

76515
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔08۔01

روزنامہ صباح نے "بچوں کا قاتل اسرائیل " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ غز ہ میں 250 سے زائد بچوں کو ہلاک کرنے والے اسرائیل کی وحشت ایک نشانہ باز اسرائیلی فوجی ڈیوڈ عوواڈیہ کے ٹویٹر پر فخر کیساتھ بیان کردہ اس اعتراف سے ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ میں نے آج 13 فلسطینی بچوں کو گولی مار کر ہلاک کیا ہے ۔
روزنامہ اکشام نے " فضا سے انسانی امداد ' جلی سرخی کیساتھ وزیر خارجہ احمد داود اولو کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ غزہ کو فضا سے امدادی سامان کی فراہمی کے طریقہ کار کی تفصیلات واضح ہو گئی ہیں ۔غزہ میں فائر بندی کے فوراً بعد زخمیو ں کاعلاج معالجہ کیا جائے گا اور جن زخمیوں کی حالت نازک ہو گی انھیں فوری طور پر ترکی لایا جائے گا۔ ترکی اور عالمی برادری کیطر ف سے فراہم کردہ خوردنی اشیا،ادویات ،خیموں اور پینے کے پانی کو غزہ پہنچایا جائے گا ۔روزنامہ ینی شفق نے " اقوام متحدہ کے ترجمان کی ہچکیاں " عنوان کیساتھ لکھا ہے کہ اسرائیل کیطرف سے بمباری کیے جانے والے اقوام متحدہ کے اسکول کےذمہ دار ترجمان کرس گونیس غزہ کے قتل عام کو بیان کرتے وقت ہچکیاں لے لے کر رونے لگےاور کہا کہ وہاں کا منظر وحشت ناک تھا ۔
روزنامہ ملیت لکھتاہے کہ ہندوستان میں مون سون بارشون کے بعد لرزش اراضی سے سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔صوبہ مہاراشٹرا کے 700 نفوس کے مالن گاوں میں ابھی تک 100 سے زائد افراد زمین تلے دبے ہوئے ہیں ۔حکام نے کہا ہے کہ زمین تلےدبے ہوئے دہاتیوں کے بچنے کی امیدیں ماند پڑتی جا رہی ہیں ۔ہندوستان کیطرح کراچی میں بھی مون سون باشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے ۔
روزنامہ سٹار نے "آئیدن یونیورسٹی یورپی چیمپین' کے زیر عنوان کھیلوں سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ہالینڈ میں منعقدہ یورپی یونیورسٹیوں کے مابین کھیلوں کے مقابلے میں استنبول آیئدن یونیورسٹی کی ٹینس ٹیم نے یورپی چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔اس مقابلے میں 35 ممالک کی ٹینس کی ٹیموں نے حصہ لیا ہے ۔آیئدن یونیورسٹی نے اس سیزن میں 42 با ر چیمپین شپ حاصل کی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں