ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 31.07.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 31.07.14

75035
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 31.07.14

***روزنامہ حرّیت "ہم نے 17 دفعہ بتایا لیکن اس کے باوجود انہوں نے حملہ کر دیا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین کے لئے امدادی ادارے UNRWA کے زیر کنٹرول اسکول پر حملہ کیا ہے ۔ UNRWA کے کمیشنر پیئیر کراہن بُہل نے سخت الفاظ کے ساتھ اسرائیل کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں، اسرائیلی فوج کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی اس سنگین خلاف ورزی کی جس قدر ممکن ہو سکے اس قدر سخت الفاظ میں مذّمت کرتا ہوں"۔ پیئیر کراہن بُہل نے کہا کہ ہم نے 17 دفعہ اسرائیلی فوج کو اسکول کے بارے میں مطلع کیا تھا اس کے باوجود انہوں نے اسے نشانہ بنایا ہے۔


***"غزہ میں ہر 8 باشندوں میں سے ایک بے گھر ہو گیا" یہ سرخی لگائی ہے روزنامہ ملّیت نے ۔ اخبار لکھتا ہے کہ اسرائیل کے فوجی آپریشن کی وجہ سے غزہ کی ایک ملین 7 لاکھ سے زائد آبادی میں سے 2 لاکھ 40 ہزار افراد اپنے گھروں کو ترک کر چکے ہیں۔ سمندر اور زمین سے اسرائیلی رکاوٹوں میں گھِرے ہوئے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کی شرح کُل آبادی کے آٹھویں حصے تک پہنچ گئی ہے۔ اخبار کے مطابق بے گھر فلسطینیوں کی واحد پناہ گاہ اقوام متحدہ کے اسکول تھے لیکن ان پر بھی اسرائیلی حملوں کے بعد شہری ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق 23 دن سے جاری حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی ہے اور اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 243 بچے ہیں۔


***روزنامہ وطن "192 ممالک کے لئے ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمد" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ رواں سال کے پہلے نصف میں ترکی کے ریڈی میڈ ملبوسات کے سیکٹر کی برآمدات میں گذشتہ سال کے اس دورانیے کی برآمدات کے مقابلے میں 12.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال کے پہلے سال میں 192 ممالک کو 9.4 بلین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں اور جن ممالک کے لئے برآمدات کی گئیں ان میں جرمنی سرفہرست ہے۔


***"10 بلین لیرا مالیت کا فیسٹیول" یہ سرخی لگائی ہے روزنامہ خبر ترک نے ۔ اخبار لکھتا ہے کہ 7 سے 29 جون کے درمیان منعقدہ استنبول شاپنگ فیسٹ کا کُل بدل 10.2 بلین لیرا رہا۔ رواں سال میں اس ٹرن اوور میں اضافہ گذشتہ سال کی شرح کے مقابلے میں 23.6 فیصد رہا۔ اخبار لکھتا ہے کہ اس کے باوجود اس دورانیے میں شاپنگ پلازوں سے کی جانے والی خریداری کی مالیت میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


***روزنامہ آقشام اپنے سپورٹس کے صفحے پر "شاہین ٹورنامنٹ کے قریب" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ چیمپئنز لیگ کے تیسرے پری سلیکشن کے پہلے میچ میں ترکی کی بیشکتاش ٹیم نے ہالینڈ کی فےنورڈ ٹیم کو شکست دے دی ہے۔ اس کامیابی سے ٹیم کو پلے آف میچ کے لئے فائدہ مل گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں