ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔07۔07

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔07۔07

120624
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔07۔07

روزنامہ ملیت لکھتا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی علاقے میں تین اسرائیلی یہودیوں کے کئی ہفتے لاپتہ ہونے کے بعد ان کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں ۔ اس کے جواب میں اسرائیل میںن ایک 16 سالہ فلسطینی جوان محمد ابو خدائر کو ہلاک کر دیا گیا تھا ۔ اس کی ہلاکت میں ملوث خیال کیے جانے والے 6 یہودیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔فلسطین کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے اعلان کیمطابق فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد اسے زندہ جلا دیا گیا تھا ۔خدائر کو جلانے میں اسرائیل کے انتہا پسند گروپوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے ۔
روزنامہ حریت نے بھی اسی خبر پر اپنے تبصرے میں لکھا ہے کہ اپنے کزن محمد ابو خدائر کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی جلوس میں شامل 15 سالہ فلسطینی جوان طارق کو اسرائیلی پولیس نے حراست میں لینے کے بعد بری طرح زدوکوب کرنے کے بعد رہا کر دیا تھا مگر اب اسے 9 روز تک اپنے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے ۔عدالت نے پولیس پر پتھراو کرنے کے الزام میں طارق کیخلاف تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پولیس نے طارق کو ہتھکڑیاں لگانے کے بعد زدو کوب کیا تھا ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ اوسٹیم دفاعی اور ہوابازی گروپ کیطرف سے امسال دوسری بار انقرہ میں منعقد کی جانے والی دفاعی اور ہوا بازی کے شعبے میں انڈسٹریل تعاون سرگرمیوں میں دنیا کی مہاشیر کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں ۔اوسا انتظامی کمیٹی کے سربراہ متحات ایر تو نے اس بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 14 تا 16 اکتوبر منعقد سرگرمیوں میں ائر بس، بوئینگ ،رولز روئیس،لوچیڈ مارٹن اور سکور سکائے جیسی عظیم الشان فرموں کے حکام شرکت کریں گے ۔توقع ہے کہ امریکہ اور یورپ کی فرموں کے علاوہ ایشیا اور مشرق وسطی کی فرمیں بھی ان سرگرمیوں میں حصہ لیں گی ۔
روزنامہ اکشام نے " 150 غیر ملکی فنڈ ترکی میں سرمایہ کاری کے خواہشمند" جلی سرخی کیساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ایک مشاورتی فرم میں خدمات انجام دینے والے عمر کوتان کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کینیڈا ،چین اور سنگاپور کے 150 فنڈوں نے ترکی میں سرمایہ کاری کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔وہ ترکی کے دس بیس سالہ مستقبل کو دیکھتے ہیں۔ اُس وقت فی کس قومی آمدنی 10 ہزار ڈالر تک پہنچ جائے گی اور ترقی کی شرح میں چار پانچ فیصد اضافہ ہو گا جو کہ سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی جاذب نظر ہے ۔
روزنامہ سٹار نے " ترکی نے یورپ کو نصف ارب ڈالر کی جینز فروخت کیں' کے زیرعنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کے ریڈی میڈ سیکٹر نے حالیہ پانچ ماہ میں یورپی یونین کے رکن 28 ممالک کو 551 میلین 819 ہزار جین کی پینٹیں فروخت کی ہیں ۔ترکی نےاب یورپ کو ریکارڈ جینز برآمد کرنے والے ملک کی حیثیت حاصل کر لی ہے ۔ترکی کے بعد جرمنی ،اسپین ،برطانیہ ،ہالینڈ اور ڈنمارک کا نمبر آتا ہے ۔
روزنامہ وطن نے ترکی کے ایوان ہائے تجارت حصص کے اعدادوشمار کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی میں 2013 میں 407 نمائشیں منعقد کی گئیں جنھیں 15 میلین پانچ لاکھ 48 ترک اور غیر ملکی زائرین نے دیکھا۔ ان نمائشوں میں 60 ہزار 520 فرموں نے اپنے سٹال لگائے تھے ۔
روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ ڈنمارک میں بعض اشاعتی اداروں اور انٹر نیٹ کے ذریعے فروخت ہونے والی کتابوں میں قران کریم پہلے نمبر پر آتا ہے ۔ترکی کے محکمہ مذہبی امور کیطرف سے ڈنمارک کے ترک مذہبی اوقاف کی وساطت سے تیار کروائے جانے والےاور 2014 میں پبلش ہونے والے قران کریم اور اس کے ترجمے میں مسلمانوں کیساتھ ساتھ غیر مسلموں نے بھی گہری دلچسپی دکھائی ہے اور قران ِ پاک کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں