ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں       06.07.2014

ترک ذرائع ابلاغ

119629
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں       06.07.2014

*** روزنامہ حریت کی سرخی ہے:"پیرس میں ترکی کا نیا امیج"
اخبار کے مطابق فرانس میں ملکی اور غیر ملکی ریڈی میڈ گارمینٹس کی فرموں کو ایک جگہ یکجا کرنے والے فیسٹویل" Who’s next " نے اپنے دروازے فیشن کی دنیا کے لیے کھول دیے ہیں۔ اخبار کے مطابق اس سال کے مہمانِ خصوصی ملک کی حیثیت سے ترکی سے واکو ، Özlem Süer اور مہتاب Elaidiکی طرح کے مشہور فیشن ڈیزائنر اور برانڈز نے شرکت کی۔ اس فیسٹویل میں مختلف ممالک کی دو ہزار کے لگ بھگ ریڈی میڈ گارمینٹس کی فرمیں حصہ لے رہی ہیں۔

***روزنامہ ملیت کے آج کے ایڈیشن کی سرخی کچھ یوں ہے: " چین سے ترکی کے لیے دیوہیکل منصوبہ"
اخبار کے مطابق چینی انتظامیہ نے سنکیانگ اؤغر علاقے سے ترکی تک پورے علاقے کے لےاسپیڈ ٹرین کے لیے 150 بلین ڈالر کے منصوبے کی تیاری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اخبار کے مطابق چین کے ٹرین اور انجن تیار کرنے والے ادارے CSR کے چیرمین زاہو ایکسیو یانگ نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنکیانگ سے شروع ہو کر ، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان ، ایران اور ترکی پھیلے ہوئے 6000 کلو میٹر کے طویل رقبے کو یہ ٹرین طے کیا کرے گی۔

***روزنامہ آقشام کی سرخی ہے: " ترکی سے متعلق امور نے DMW کو ECOSOC کی رکنیت دلوادی "
اخبار کے مطابق ترکی اور یورپی یونین کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے والے ادارے DMW نے طویل عرصے سے ترکی کے بارے میں جن کوششوں کو جاری رکھا ہوا تھا آخر کار وہ بار آور ثابت ہوئی ہیں اور DMW کو اس کا ایوارڈ مل گیا ہے اور اس ادارے کو ECOSOS کی رکنیت عطا کردی گئی ہے۔ ترکی کی یورپی یونین کی مستقل رکنیت کے علاوہ مسئلہ قبرص ، فرانس میں نام نہاد آرمینی نسل کشی سے متعلق خاکہ بل ، یورپ میں مذہبِ اسلام کے خلاف مظاہرے اور جرمنی میں ہلاک کیے جانے والے ترک باشندوں کے بارے میں کیے جانے والے کام کی وجہ سے انٹر نیشنل ڈپلومیٹ یونین DMW کو اس ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے۔

***آج کے روزنامہ سٹار کی سرخی ہے: " ایک ملین مقامی سیاحوں کا دو حصوں میں تعطیلات گزارنے کا فیصلہ "
اخبار کے مطابق ترکی کے سیاحتی ایجنٹوں کی یونین TÜRSAB نے ترکی کی سن 2014 سے متعلق سیاحتی رپورٹ کو شائع کردیا ہے۔ اخبار کے مطابق حالیہ چند سالو ں کے دوران ماہ رمضان کی گرمیوں میں آمد کی وجہ سے مقامی سیاحوں نے اپنی تعطیلات کو دو حصوں میں تقسیم کرلیا ہے ۔ سیاحوں کا 28 فیصد حصہ یعنی ایک ملین مقامی سیاحوں نے 15 جون سے 30 جولائی تک کے درمیان عرصے میں اپنی چھٹیاں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوسرے حصے نے ماہ رمضان کے بعد یعنی 27 جولائی سے اسکول کھلنے یعنی 15 ستمبر تک چھ ہفتوں کی چھٹیاں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں