ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

118691
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ملیت " بجلی کی پیداوار میں سات ارب لیرےکی سرمایہ کاری" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانر یلدز کا کہنا ہے کہ "گزشتہ برس ماہ جون میں 60 ہزار 121 میگا واٹ ہونے والی ترکی کی بجلی کی پیداوار ماہ جون 2014 سے 11 فیصد کے اضافے کے ساتھ 66 ہزار 632 میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے۔ پاور اسٹیشنوں کی تعداد میں اسی دورانیے میں 20٫4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔"ماضی میں منصوبہ بندی کردہ پاور اسٹیشنوں کو عملی شکل دینے کا آغاز ہونے پر توجہ مبذول کروانے والے یلدز کا کہنا ہے کہ ان پاور اسٹیشنوں کے لیے سرمایہ کاری کی سطح 7 ارب لیرے تک پہنچ گئی ہے۔"
"ترک سائنسدان یورپی انتظامیہ میں شامل" جلی سرخی کے ساتھ روزنامہ ینی شفق نے لکھا ہے کہ انقرہ یونیورسٹی کی فکیلٹی آف میڈیسن کے شعبہ کارڈیالوجی کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر چیتن ایرول کو یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا رکن چُنا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ایرول کو 6 اسوسی ایشنز، 4 کونسلوں، 16 ورکنگ گروپ اور 56 ملکوں کی انجمنوں کوا پنے اندر بسانے والی اور ان اداروں کے نمایاں حق رائے دہی کی مالک انجمن کے بورڈ آف گورنرز کے لیے نامزد 13 امیدواروں میں سے چنا گیا ہے۔
روزنامہ صباح نے "چار لاکھ ترک خواتین کو جرمنی سے تنخواہ" عنوان کے تحت لکھا ہے کہ جرمنی میں کام کاج کرنے والی ترک خواتین کے لیے ایک خوشخبری کی اطلاع ملی ہے۔ چاہے قلیل مدت کے لیے ہی کیوں نہ ہو جرمنی میں نوکری کرنے کے بعد اپنے اپنے وطنوں کو لوٹنے والی ماؤں کو پنشن ادا کی جائیگی۔
"مچھلی کا شکار کرنے والے ایروس موزیک کی دریافت" سرخی لگاتے ہوئے روزنامہ ملیت نے لکھا ہے کہ ضلع ادانہ کی تحصیل یومورتالک میں عقبی حصے کے کسی مچھلی کی دم کی طرح ہونے والے اور گھڑ سواری کرتے ہوئے مچھلی کا شکار کرنے والے ایروس دیوتا کی تصویر کشی کردہ مزید ایک موزیک کی دریافت ہوئی ہے۔ یونانی دیو مالائی قصے کہانیوں میں "ہیپو کامپو" نام دیے جانے والے اس موزیک کا دنیا بھر میں کوئی دوسرا نمونہ موجود نہ ہونے کا کہا جاتا ہے۔ گزشتہ برس آثارِ قدیمہ کی کھدائیوں کے دوران تقریباً 10 مربع میٹر کے رقبے سے گھڑ سوار ی کرتے ہوئے مچھلیوں کا شکار کرنے والے ایروس کی تصویر کشی پر مشتمل ایک موزیک کو برآمد کیا گیا تھا۔
روزنامہ آکشام " لیور پول نے ترک کھلاڑی کا سرکاری طور پر اعلان کر دیا ہے" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ برطانوی پریمیئر لیگ کی ٹیم لیور پول نے بائیر لیورکوسین میں کھیلنے والے ترک نژاد جرمن کھلاڑی ایمرے جان کے ساتھ معاہدہ طے کرنے کا سرکاری طور پر اعلان کر دیا ہے۔ کلبوں کے درمیان گزشتہ ماہ اصولی طور پر معاہدہ ہو گیا تھا لیکن یکم جولائی کو ٹرانسفر سیز ن کے آغاز کے بعد ہی اس چیز کا اعلان کیا جا سکا گیا ہے۔ لیور پول کے کوچ برنڈن راجرز نے فرینکفرٹ میں پیدا ہونے والے 20 سالہ ترک نژاد فٹ بالر کے لیے کہا ہے کہ "ایمرے ہیجان پیدا کرنے والی ایک نوجوان صلاحیت ہے۔ اس کی لیور پول کلب میں شمولیت باعث مسرت ہے۔"



ٹیگز:

متعللقہ خبریں