ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

110279
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح نے وزیر خارجہ احمد اولو کے "علاقائی تنظیموں کا ثالثی کردار میں اضافہ " مرکزی خیال پر مبنی تیسری استنبول مصالحتی کانفرس میں دیے گئے خطاب کو اپنی خبر کا موضوع بنایا ہے۔
اخبار لکھتا ہے کہ وزیر داؤد اولو نے عراق اور شام کے بحران کے بارے میں کہا ہے کہ "اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صحیح وقت پر صحیح انسان اور کائناتی اقدار کا حوالہ دیتے ہوئے عملی جامہ نہ پہنائے جا سکنے والے اقدمات کے باعث آج ہم اس نکتے پر ہیں۔ عراق اور شام کے درمیان ایک پیچیدہ سے ایک تعلق پیدا ہو چکا ہے۔ اسوقت ایک عظیم سطح کا بحران ہمارے دروازوں پر آن کھڑا ہوا ہے اور ہم ہمسائیہ ملک ہونے کی بنا پر اس چیز سے متاثر ہو رہے ہیں۔"
روزنامہ ینی شفق نے "دو دنوں میں سے ایک دن بجلی بند " جلی سرخی لگاتے ہوئے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانر یلدز کا کہنا ہے کہ سن 2014 کے پہلے پانچ ماہ میں 101 پاور اسٹیشنوں سے پیداوار حاصل کرنے کا آغاز ہوا ۔ یعنی ہر دو دن میں کم ازکم ایک دن کسی نئے پاور اسٹیشن کو خدمات کے لیے کھولا گیا ہے۔
اخبار مزید لکھتا ہے کہ گزشتہ برس کے پہلے پانچ مہینوں میں کھولی گئی بجلی کی تنصیبات میں 1264 میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی۔ تا ہم اب رواں سال کے اسی دورانیے میں اس استعداد کو 2197 میگا واٹ تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس طرح بجلی پیدا کرنے کی ہماری مجموعی گنجائش 13 فیصد کے اضافے سے 66 ہزار 134 میگا واٹ تک جا پہنچی ہے۔ ادھر پاور اسٹیشنوں کی تعداد میں اسی دورانیے میں میں 20٫8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 993 تک جا پہنچی ہے۔
روزنامہ ملیت نے انکشاف کیا ہے کہ پہلی بار ترک ٹینکوں کو تابکاری اثرات سے بچانے والا ایک نظام تیار کیا گیا ہے۔
اخبار کے مطابق قیصری دوسرے مرکزی دیکھ بھال مرکز میں ایم 60 ٹینک منصوبے کی بدولت پہلی بار کسی ترک ٹینک کو تابکاری مادوں سے بچنے کی صلاحیت سے لیس کیا گیا ہے۔
اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ترک مسلح افواج کے فرد سازو سامان میں شامل گاڑیوں کی جدت کے کام کو کامیابی سے پورا کرنے والے دوسرے مرکزی دیکھ بھال مرکز نے نیٹو کی ضمانت سے ترک فوج کے پاس موجود ٹینکوں کی تجدید کی ہے ، اس کام سے ملکی بجٹ میں اہم سطح کی بچت کو ممکن بنایا گیا ہے۔
روزنامہ حریت نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی آرٹی کے ڈائریکٹر جنرل ابراھیم شاہین نے قریب آنے والے نئے نشریاتی دورانیے کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے ہیں۔
امسال ٹی آرٹی کی 50ویں اور ترک سینما کی صد سالہ سالگرہ منائے جانے کی یاد دہانی کروانے والے شاہین نے بتایا کہ ٹرکش ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن کا فریضہ ترک سینما سے تعاون کرنا ہے۔ لہذا ہم نے تیس عدد ٹی وی فلموں کی عکس بندی کا فیصلہ کیا ہے۔
اخبار کے مطابق جناب شاہین کا کہنا ہے کہ ابھی بھی کئی ایسے قصے کہانیاں موجود ہیں جن کی عکس بندی نہیں کی گئی۔لہذا جس کسی کے پاس بھی کوئی منفرد اسکرپٹ ہے وہ ہم سے ضرور رابطہ کرے۔ اس ضمن میں فرم یا پھر ذاتی طور پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ ہم ان اسکرپٹوں میں سے تیس کا انتخاب کرتے ہوئے انہیں ٹی وی فلم کی شکل دیں گے۔ بطور ٹی آرٹی ہم ایک منفرد طرز کی پروڈکشن کی وساطت سے نئے کہانی نگار، سنیارسٹ اور ادا کاروں کا سامنے لائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں