ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 26.06.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 26.06.14

107930
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 26.06.14

***روزنامہ آقشام "مکانات کی فروخت ماہِ مئی میں سال کی بلند ترین سطح پر" کی سرخی کے ساتھ اپنے اقتصادیات کے صفحے پر لکھتا ہے کہ ترکی میں ماہِ مئی میں مکانات کی فروخت 8 فیصد اضافے کے ساتھ 90 ہزار 377 تک پہنچ گئی ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ 17 ہزار 852 مکانات کی فروخت اور 19.8 فیصد حصے کے ساتھ مکانات کی فروخت کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد 12.2 فیصد کے ساتھ انقرہ اور 6.5 فیصد کے ساتھ ازمیر کا نمبر آتا ہے۔


***روزنامہ صباح " بنین کو ہواوں میں اڑنے والا دورہ" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ازمیر ٹریڈ چیمبر نے 28 افراد کا ایک وفد افریقی ممالک میں سے بینین بھیجا ہے۔ دوسرے ترکی۔ بنین ٹریڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے بنین کے صدر بونی یائی نے کہا کہ انہوں نے ازمیر کے کاروباری حضرات کو علاقے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔ یائی نے کہا کہ "ہم آپ کے ساتھ مل کر اقتصادی پھیلاو میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں"۔ اس موقع پر ازمیر ٹریڈ چیمبر کے سربراہ اکرم دیمیرتاش نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ہم یہاں آپ کے ساتھ اپنے تجربات کا تبادلہ کرنے آئے ہیں"۔


***روزنامہ اسٹار "آنزاکوں کے پوتے نے ترکی کی اقتصادیات کو سراہا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھا ہے کہ سال 2015 میں جنگِ چناق قلعے کی 100 ویں سالانہ یاد کے موقع پر آنزاکوں کے ایک بھاری وفد کی ترکی آمد سے پہلے نیو زی لینڈ ترقیاتی ایجنسی کے آنزاک سی ای او پیٹر کرِپس نے ترکی کے لئے تعریف و تحسین کے پُل باندھ دئیے ہیں۔ اخبار کے مطابق کرِپس نے کہا ہے کہ عالمی بحران کے باوجود ترکی کا اقتصادی پھیلاو اور استحکام قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی اقتصادی ترقی کی کہانی نمایاں اور قابل قدر ہے۔


*** "اس نے سوچ کی قوت سے مفلوج بازو کو حرکت دی" یہ سرخی لگائی ہے روزنامہ خبر ترک نے۔ اخبار لکھتا ہے کہ امریکہ میں اوہیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں کئے جانے والے ایک تجربے میں گردن سے نیچے فالج زدہ وجود والے 23 سالہ ایان بُرخارٹ نے اپنے دماغ میں لگائی جانے والی چِپ کے ذریعے سوچ کی قوت سے اپنے بازو کو ہلانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ اس تجربے کو طب کی تاریخ میں ایک ایجاد کا نام دیا جائے گا اور اس تجربے میں بُرخارٹ وہ پہلا فالج زدہ مریض ہے کہ جس نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔


***روز نامہ ملّیت "اچھا، بُرا اور بدصورت میں سے بدصورت کا الوداع" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ کلائنٹ ایسٹ وُڈ کے مرکزی کردار کے ساتھ مشہور مغربی فلم "گُڈ ، بیڈ اینڈ اگلی" میں سے بدصورت کا کردار ادا کرنے والے ایلی ولاچ 98 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں