ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

106970
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق " البانیہ کو امیدواری کی حیثیت" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ مستقل رکنیت کی خاطر سن 2009 میں یورپی یونین کو درخواست دینے والے البانیہ کو امیدوار ملک کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ اخبار نے اطلاع دی ہے کہ لگسمبرگ میں یکجا ہونے والے یونین کے 28 رکن ممالک کے وزراء خارجہ نے اعلان کیا گیا ہےکہ " البانیہ کو مطلوبہ پیش رفت کرنے کی روشنی میں" امیدواری کا درجہ دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئندہ کے ایام میں برسلز میں منعقد ہونے والے یورپی یونین کے حکومتی و مملکتی سربراہان کے اجلاس میں اس فیصلے کو منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا۔ اخبار کے مطابق اس منظوری کے بعد البانیہ کا یورپی کمیشن کے ساتھ سلسلہ رکنیت مذاکرات کا مشکل مرحلہ شروع ہو سکتا ہے۔
روزنامہ سٹار "امسال سولہ ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری انجمن کے قائمقام صدر آکن کوزان اولو کا کہنا ہے کہ ہم رواں سال کے اندر ترکی میں براہ راست سولہ ارب ڈالر کے قریب غیر ملکی سرمایہ کاری کی توقع رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ترکی میں بین الااقومی براہ راست سرمایہ کاری میں توانائی، فنانس، صحت اور غیر منقولہ جائداد کے شعبے پیش پیش رہیں گے۔
روزنامہ وطن نے " ٹرکش ایئر لائنز افریقی ملک بینن کو پروازیں شروع کرے گی" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ ترک ہوائی کمپنی کی طرف سے خطہ افریقہ میں 39 مقامات کو پروازیں چلائی جارہی ہیں۔استنبول سے بینن کو سوموار، بدھ، جمعہ اور اتوار کے روز پروازیں چلائی جائینگی۔
روزنامہ صباح نے اقتصادیات سے متعلق اپنے صفحے پر "سولیکس، بجلی سے چلنے والی بائسیکل تیار کرے گی" عنوان کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ فرانسیسی سائیکل ساز فرم سولیکس نے ترکی کی منڈی میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فرم کے مالک فرانسیسی بزنس مین جین پیئر بنسارد کا کہنا ہے کہ ہم تین سال کے اندر اندر سائیکلوں کی پیداوار کے لیے اسمبلنگ یونٹ لگانے کے خواہاں ہیں۔ بعد ازاں ترکی کی پیداواری تنصیب کی ماہیت دی جائیگی۔ سائیکلوں کے پرزہ جات کو بھی ترکی میں ہی تیار کیا جائیگا۔
اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ بانسارد ترکی میں شعبہ سیاحت میں بھی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اور یہ استنبول کے خلیج علاقے میں ایک ہوٹل تعمیر کرنے کے خواہشمند ہیں۔
روزنامہ آکشام "73 فتوحات کے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں" زیر عنوان لکھتا ہے کہ واقف بینک کی وومن والی بال ٹیم کی نمایاں کامیابیوں کی عالمی ریکارڈ بک میں توثیق کی گئی ہے۔ اس ٹیم نے حالیہ 73 میچوں میں سے سب میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں