ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔20.06.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

100887
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔20.06.14

روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یورپی ترک ڈیموکریٹس یونین کے قیام کی دسویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات میں شرکت کی ۔یہاں پر ہزاروں تارکین وطن نے ان کا پر جوش استقبال کیا ۔وزیر اعظم ایردوان نے کہا کہ ہم ویانا میں آپ کےدل جیتنے کے لیے آئے ہیں ۔ہم آسٹریا،جرمنی اور یورپ کے دیگر ممالک کوامن اور دوستی کا پیغام دینے والی ملت ہیں ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ اسپین کے شاہ کارلوس نے فوجی تقریب کیساتھ تخت کو سرکاری طور پر شہزادے فلپ کے حوالے کر دیا ہے۔ تخت نشینی کی تقریب کے بعد شاہ فلپ اور ملکہ لیٹیزیا نے میڈرڈ شہر کی سیر کی ۔انھوں نے بعد میں شہزادیوں کیساتھ محل کی بالکونی سے عوام کو سلام کیا ۔
روزنامہ سٹار نے "یورپی یونین کو توانائی کی ضرورت ہے " کے زیر عنوان اپنی خبر میں ایوان ہائے بازار حصص کے سربراہ اور یورو چیمبرز کے نائب سربراہ رفعت حسارجک لی اولو کے ازمیر میں منعقدہ 33 ویں ترکی اور یورپی یونین کی مشترکہ مشاورتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کو جگہ دی ہے ۔ رفعت حسار جک لی اولو نے کہا کہ یورپی یونین کی وسعت سے یونین کو نئی انرجی ملے گی ۔ترکی اپنی بہترین کارکردگی کو یورپی یونین کے اندر بھی جاری رکھنا چاہتا ہے ۔ویزے کا معاملہ بھی ترکی کے یورپی یونین سے متعلقہ نظریے اور یورپی یونین کی اقدار
سے تضاد رکھتا ہے ۔
روزنامہ خبر ترک نے " برصا میں نئی سرمایہ کاری کے اشارے " جلی سرخی کیساتھ اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی میں عویک گروپ کیساتھ مل کر رینو گاڑیاں تیار کرنے والے رینو کے پرفارمینس کے ذمہ دار نائب سربراہ یروم سٹول نے کہا ہے کہ رینو کمپنی کے دنیا کے بنیادی پیداواری مرکز برصا کے عویک رینو کارخانے میں تیار کیے جانے والے ماڈل کی تجدید کے لیے نئی سرمایہ کاری کے موضوع پر سرگرمیاں جاری ہیں ۔
سٹول نے ترکی کے دورے کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رینو کمپنی کیطرف سے تیار بعض ماڈلوں کو ترکی میں فروخت کیا جائے گا اور بعض کو ترکی میں ہی تیار کیا جائے گا ۔ آئندہ چند ماہ میں نئی سرمایہ کاری کے بارے میں ہم بعض اعلانات بھی کر سکتے ہیں ۔
روزنامہ اکشام نے" جینٹ محتاط ہیں لیکن ناامید نہیں "کے عنوان کیساتھ امریکن اسٹیٹ بینک کی سربراہ جینٹ یلن کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم طویل عرصے تک سود کی شرح کو کم رکھنے کےمعاملے میں پر عزم ہیں ۔ اگرچہ امریکہ کی ترقی کی رفتار کچھ مدت کم رہے گی لیکن 2015 اور 2016 میں امریکہ تیزی کیساتھ ترقی کرئے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں