ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

87993
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں


روزنامہ صباح نے اپنے اقتصادی صفحے میں لکھا ہے کہ اسوقت ترکی سب سےزیادہ برآمدات جرمنی کو کر رہا ہے ۔ الوداع اٹوموبائیل انڈسٹری کی برآمدکندگان یونین کے اعدادوشمار کیمطابق ماہ مارچ میں جرمنی کو ہونے والی برآمدات 46 فیصد اضافے کیساتھ 358 میلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔ ا مسال پہلے پانچ ماہ میں برآمدات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اوربرآمدات 1٫6 میلین ڈالر تک جا پہنچی ہیں ۔
روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ جمہوریہ ترکی کی تاریخ کے عظیم ترین منصوبے استنبول میں تیسرے پل کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ۔اس ہوائی اڈے سے سالانہ 150 میلین مسافر سفر کر سکیں گے ۔ عالمی پریس ہوائی اڈے کی تعمیر کے موضوع کو وسیع جگہ دے رہی ہے ۔بی بی سی نے اس منصوبے پر تبصرہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ حکومت ترکی اس منصوبے سے ترکی کو یورپ کا مواصلاتی مرکز بنانے کا ہدف رکھتی ہے ۔ملائشیا،عمان اور متحدہ عرب امارات کی میڈیا نے بھی اسی موضوع کو جگہ دیتے ہوئے اس طرف اشارہ کیا ہے کہ ہوا بازی کے شعبے میں بین الا قوامی ٹرانسپورٹ لائنوں میں تبدیلیاں آئیں گی ۔ اے ایف پی کیمطابق ا س منصوبے کے پایہ تکمیل پر پہنچنے سے ترکی اپنے اہداف کو پا لے گا ۔
روزنامہ ملیت نے " 14 ممالک کے ڈاکٹر استنبول میں " کے زیر عنوان طب سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ استنبول میں منعقدہ پانچویں انٹر نیشنل نورل تراپی کنوینشن میں 14 ممالک کے 300 ڈاکٹروں نے شرکت کی ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر حسین نازلی کُل کی صدارت میں ہونے والے اس کنوینشن کے زیر اہتمام 140 لیکچر اور 15 ورک شاپوں نے شرکت کی ہے ۔
روزنامہ اکشام لکھتا ہے کہ جرمنی کے صوبہ بویرا کے تاریخی شہر فیسنگ میں منعقدہ روائتی "ترک بویراموسم گرما جشن" میں فیسنگ بلدیہ کے چیرمین توبییاس ایشین باخر نے افتتاحی خطاب کا آغاز ترکی زبان میں کیا ۔رنگ برنگی سرگرمیوں کیوجہ سے یہ جشن انتہائی دلچسپ رہا ۔
روزنامہ خبر ترک لکھتا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا بادبان جہاز ایس ٹی ایس سیڈوو12 جون کو استنبول پہنچ رہا ہے ۔ 1920 میں تیار کردہ اس بادبان جہاز کی لمبائی 117 میٹر ہے اور 93 سالہ اس جہاز کے چار بادبان ہیں ۔بادبانی کے شیدائی بے صبری سے جہاز کی آمد کے منتظر ہیں ۔یہ جہاز آبنائے استنبول میں لنگر انداز ہو گا
روزنامہ وطن نے " روزہ انسانی جسم کو ترو تازہ کرتا ہے " جلی سرخی کیساتھ امریکی ماہرین کی ایک تحقیق کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ تین دن روزہ رکھنے سے انسان کی قوت مدافعت معمول پر آ جاتی ہے ۔خاصکر بڑھاپے اور کینسر کیوجہ سے نقصان اٹھانے والی قوت مدافعت کے لیے روزہ بڑا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔روزے کیوجہ سے جسم میں نئے سفید خلیے پیدا ہو نا شروع ہو جاتے ہیں اور جسم میں چربی کی مقدار بھی کم ہو جاتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں