ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

83499
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

***روزنامہ حریت " برادرانہ ملاقاتیں " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر عبداللہ گل نے چانکایہ پیلس میں ترکمانستان کے صدر گُربان گلی بردی محمد اوف اور کرغستان کے صدر آلماز بیگ آتامبایوف کا استقبال کیا۔ اخبار کے مطابق آتامبایوف کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے بعد صدر گُل نے مہمان صدر اور ترکی کے نائب وزیر اعظم علی بابا جان اور وزیر خارجہ احمد داود اولو کے ہمراہ ظہرانے میں شرکت کی۔ اس کے بعد صدر گل نے ترکمانستان کے صدر بردی محمد اوف کے ساتھ ملاقات کی اور مذاکرات کے بعد مہمان صدر کے اعزاز میں اعشائیہ دیا۔ اخبار کے مطابق بردی محمد اوف نے صدر گل کو بین الاقوامی نشان مخدوم قُل پیش کیا۔


***روزنامہ آقشام "انقرہ میں ڈپلومیسی ٹریفک" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی تقریباً تقریباً ہر روز کسی نہ کسی بین الاقوامی مہمان کی میزبانی کر رہا ہے۔ اخبار کے مطابق کُل سات مختلف ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں سے اعلٰی سطحی شخصیات نے اپنے دورہ ترکی کے دوران ملاقاتیں اور مذاکرات کئے۔


***روزنامہ ینی شفق "تمسخر" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھا ہے کہ اقوام متحدہ اور مغربی ممالک نے کہا ہے کہ شامی انتظامیہ کے اصرار سے کروائے گئے انتخابات ایک ٹھٹھول ہیں اور یہ کہ انتظامیہ ملک میں تین سال سے زائد عرصے سے جاری بحران کا حل تلاش نہیں کر سکے گی۔ اخبار لکھتا ہے کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈریس فوگ راسموسین نے انتخابات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخابات کسی بھی بین الاقوامی معیار پر پورا نہیں اترتے۔ انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور شفاف نہیں تھے اور مجھے یقین ہے کہ اتحادیوں میں سے کوئی بھی ان نام نہاد انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرے گا"۔


***روزنامہ صباح "102 ممالک سے 7 ہزار کاروباری شخصیات آ رہی ہیں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ مستقل صنعتکار اور کاروباری حضرات کی سوسائٹی MUSIAD کے دو سال میں ایک دفعہ منعقد ہونے والے بین الاقوامی ٹریڈ اینڈ بزنس فورم میں اس سال 102 ممالک سے 7 ہزار کاروباری حضرات شرکت کریں گے۔ اخبار لکھتا ہے کہ MUSAID کے ڈائریکٹر جنرل نائل اولپاک 26 سے 30 نومبر 2014 کو CNR فیسٹیول مرکز میں 15 ویں دفعہ متوقع فیسٹیول کی اور اس کے ساتھ ساتھ "بین الاقوامی فنانس سسٹم پر نظر اور نئے رجحانات " کے عنوان سے متوقع 18 ویں بین الاقوامی بزنس فورم کی بھی میزبانی کریں گے۔


***روزنامہ ملّیت " ٹرکش ائیر لائنز کی مانٹریال کے لئے پروازیں شروع" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ٹرکش ائیر لائنز THY کی شمالی امریکہ میں پروازوں کا 10 واں مقام کینیڈا کا شہر مانٹریال ہے۔ THY کی کینیڈا میں ٹورنٹو کے بعد پرواز کا دوسرا مقام مانٹریال ہو گا ۔یہ پروازیں منگل، جمعہ اور اتوار کو ہوں گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں