ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

68805
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن نے اطلاع دی ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانر یلدز نے رات گئے اپنے اعلان میں بتایا ہے کہ صوما کے حادثے میں ہلاک ہونے والے کان کنوں کی تعداد 298 تک جا پہنچی ہے۔
یلدز نے اخباری نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کان میں تلاش کا کام متواتر جاری ہے اور ہم کم از کم دو یا تین مزید کان کنوں تک رسائی کا ہدف رکھتے ہیں۔
روزنامہ حریت "120 سال کی بد ترین فلاکت" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ بوسنیا ہرزیگوینا اور سربیا میں شدید بارشوں سے نہروں میں طغیانی آنے کے باعث بد ترین سیلاب نے علاقے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
اخبار نے اطلاع دی ہے کہ بلقانی خطے میں چند روز سے جاری موسلا دھار بارشوں سے دریائے ساوا اور ڈنیوب میں شدید طغیانی پیدا ہوئی جس کے بعد سیلاب نے 4 افراد کی جان لے لی۔ سیلاب سے 200 سے زائد مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ بوسنیا ہرزیگوینا میں سینکڑوں مکانات اور سڑکیں زیر ِ آب آ گئے ، سیلاب سے ایک شخص ہلاک ہو گیا اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے۔
روزنامہ صباح نے " وسیع پیمانے کی جلا وطنی کو 70 سال بیت گئے، اذیت ختم نہ ہو ئی" جلی سرخی کے ساتھ اپنی خبر میں لکھا ہے کہ کریمیا میں کل دو لاکھ 40 ہزار تاتاری باشندوں کی جلا وطنی کی 70 ویں برسی منائی جائیگی۔"
اخبار کے مطابق سوویت یونین کے لیڈر جوزف اسٹالن کی طرف سے 18 مئی سن 1944 کو اپنے گھر بار کو جبراً ترک کروائے جانے والے کریمیائی تاتاروں کے امسال " عظیم سطح کی جلا وطنی" کی یاد کو منانے کی تیاریاں کشیدگی کے ماحول میں شروع ہوئی ہیں۔
اخبار کے مطابق بروز اتوار منائی جانےو الی 70 ویں برسی کی تقریبات کو کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق کے باعث پابندیوں کا سامنا ہے۔
روزنامہ صباح "چھ سو ملین لیرا 545 سیکنڈز میں راکھ کا ڈھیر بن گیا" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ روس کے ابتک کے طاقتور ترین مواصلاتی سیٹ لائٹ ایکسپریس اے ایم فور آر کو لیجانے والا پروٹون ۔ایم قسم کا میزائل کل شب خلا ء میں چھوڑے جانے کی کچھ ہی مدت بعد گر کر تباہ ہو گیا۔
خبر کے مطابق 600 ملین لیرے کی لاگت آنے والے مواصلاتی سیارے کو قازقستان کے بائے کونر خلائی اسٹیشن سے ترکی کے مقامی وقت کے مطابق کل شب 12 بج کر 42 منٹ پر فضا میں چھوڑا گیا جو کہ 545 سیکنڈز کے بعد کسی نامعلوم وجہ کی بنا پر گر کر تباہ ہو گیا۔
روزنامہ ملیت " کینز میں صوما کا اثر" زیر عنوان لکھتا ہے کہ 67ویں کینز فلمی میلے میں نوری بلگے جیلان کی "سردیوں کی نیند" نامی فلم کے پریمئیر میں ترک ٹیم "سرخ قالین" پر سیاہ فیتے باندھتے ہوئے نکلی۔
اخبار کے مطابق فلم کے ہدایت کار نوری بلگے جیلان سمیت اداکار خالق بلگی نیر، دیمت آکباع، نجات ایشلیر، تامر لیونت، ملیسا سوزین، سرحات مصطفی کلچ کے شریک ہونے والی پریمیئر تقریب میں ترک مہمانوں نے سیاہ رنگ کے ملبوسات کو ترجیح دی ۔
اور ہدایت کار جیلان سمیت تمام تر ٹیم نے اپنے ہاتھوں میں صوما درج ہونے والے بینرز کے ساتھ عالمی پریس کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں