ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

66858
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ملیت نے " ترکی کو 90 میلین یورو کی ریکارڈ سزا " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یورپی انسانی حقوق کی عدالت نے 1974 میں قبرص میں پر امن اقدام کی وجہ سے ترکی کو 90 میلین یورو کا معاوضہ ادا کرنے کا پابند کیا ہے ۔ یورپی انسانی حقوق کی عدالت نے قبرصی یونانی انتظامیہ کیطرف سے ترکی کیخلاف 1994 میں دائر کردہ دعوےکے معاوضے سے متعلق حصے کے بارے میں فیصلہ سنایا ہے ۔عدالت نے قبرص میں ترکی کی کاروائی کے نتیجے میں جزیرے کی تقسیم کیوجہ سے ترکی کو 90 میلین یورو کا معاوضہ ادا کرنے کی سزا دی ہے ۔ترکی قبرصی یونانی انتظامیہ کو یہ معاوضہ ادا کرئے گا ۔ وزیر خارجہ نے داود اولو نے اس موضوع پر اپنے بیان میں کہا کہ عدالت کے اس فیصلے کو ہم تسلیم نہیں کرتے ہیں یہ فیصلہ عالمی قوانین کے منافی ہے اور ترکی کے لیے بھی کوئی اہمیت نہیں رکھتا ہے ۔ترکی کے لیے عدالت کا یہ فیصلہ غیر معتبر ہے ۔اس فیصلے سے مسئلہ قبرص کے حل کے لیے جاری مذاکرات کے عمل کو نقصان پہنچے گا ۔
روزنامہ خبر ترک لکھتا ہے کہ بوسنیا جنگ کے دوران ہلاک کیے جانے والے6 بوشنکوں جن کی اجتماعی قبروں کا کئی سالوں کے بعد پتہ چلا ہے کی ہڈیوں کو اجتماعی قبر سے نکال کر براتو ناٹس قصبے جہاں تقریباً تین ہزار بوشنکوں کو ہلاک کیا گیا تھا میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شہدا قبرستان میں دفن کر دیا گیا ہے ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ ترکی میں تیار کیے جانے والے " ائے 400 ایم " نامی کارگو طیارےکو ایک تقریب کے دوران ترک فضائیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔اس تقریب میں صدر عبداللہ گل نے بھی شرکت کی ۔
روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ ترکی کائنات کی تشکیل پر روشنی ڈالنے والے صدی کے تجربے کےجائے مقام یورپی ایٹمی تحقیقاتی مرکز سرن کا رکن بن گیا ہے ۔توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر تانیر یلدز نے کہا ہے کہ ترکی مشترکہ رکن کی حیثیت سے اہم ترین تجربات اور تحقیقات کے دوران نامور سائنسدانوں کیساتھ مل کر سائنسں کے میدان میں اہم خدمات انجام دے گا ۔
روزنامہ وطن نے اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ امریکن فرنیچر اور ڈیکوریشن کے چین کریٹ اینڈ باریل نے یورپ میں اپنا پہلا شاپنگ سینٹراستنبول میں کھولا ہے ۔اس کمپنی کی ترکی کی ڈائریکٹر نور اق گرمین نے اس موضوع کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم استنبول میں ایک دوسرا نیا سینٹر بھی کھولیں گے ۔ہم نے اپنے پانچ سالہ پروگرام کے دائرہ کار میں نو ممالک میں 30 کے قریب ڈیپارٹمنٹل سٹور کھولے ہیں۔ استنبول اپنے علاقے میں کریٹ اینڈ باریل کا نیا اڈہ ہو گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں