ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

65202
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح "یورپی یونین کو ہماری رکنیت کا سڑٹیجک پہلوؤں سے جائزہ لینا چاہیے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی طاقت میں مزید اضافہ کرنے والے، اس کے اصولوں اور معیار کو کہیں زیادہ وسیع جغرافیہ اور عوام تک پھیلانے کا موقع فراہم کرنے والے اہم ترین تعلقات کا نیٹ ورک ترکی کے ساتھ قائم ہے۔
اخبار کے مطابق جناب ایردوان کا کہنا ہے کہ "یورپی یونین سڑٹیجک نظر سے دیکھنا چاہیے اور طویل المدت مفادات کے دائرہ عمل میں جائزے لینے چاہیں۔
انہوں نے بتایا کہ " ہم ، ترکی کے سلسلہ مذاکرات کو متحرک اور نتیجے پر مبنی دائرہ کار میں جاری رکھےجانے کو یورپی یونین کے فائدے میں ہونے کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہیں ، اور رواں سال کو ترکی میں یورپی یونین کے سال کے طور پر دیکھے جانے پر زور دیتے چلے آرہے ہیں۔
روزنامہ حریت نے انکشاف کیا ہے کہ شام کو امدادی سامان لیجانے والے حقوق انسانی اور آزادی انجمن کے دو ٹریلوں پر حملہ کیا گیا ہے۔
اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ان ٹریلروں کو شامی انتظامیہ کے جنگی طیاروں نے ہدف بنایا ہے۔
خبر کے مطابق وزیر خارجہ احمد داؤد اولو نے کل انقرہ میں شروع ہونے والے شامی ترکمان جنرل کمیٹی کے اجلاس میں سخت پیغامات دیے ہیں۔ انہوں نے کہا " چھوڑے ایک طرف ہماری سیاسی زندگی کواگر ہماری زندگیوں کو بھی خطرہ کیوں نہ ہو ہم شامی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔"
روزنامہ حریت "گیارہ ہزار فوجی ریڈ اسکوائرمیں" کے عنوان کے تحت اپنی ایک دوسری خبر میں لکھتا ہے کہ سوویت یونین کی طرف سے جرمن نازیوں کو شکست سے دو چار کرنے کی سالانہ یاد یعنی یوم فتح کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں بڑے جوش و خروش سے منایا گیا ہے۔
اخبار کے مطابق بھاری تعداد میں جنگی غازیوں سمیت 11 ہزار فوجیوں نے ریڈ اسکوائر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی ہے۔
روزنامہ زمان " کریمیا میں فتح کو منایا" جلی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ماہ مارچ میں کریمیا کے روس سے الحاق کے بعد صدر روس ولادیمر پوتن اس علاقے کا پہلی بار دورہ کر رہے ہیں۔ روس کی طرف سے یوم فتح کے روز سر انجام پانے والے اس دورے کی یوکرین نے مذمت کی ہے۔
ادھر نیٹو نے بھی اس صورتحال کو غیر موزوں قرار دیا ہے۔
روزنامہ زمان نے اطلاع دی ہے کہ استنبول ثقافتی فنون کی انجمن کے زیر اہتمام منعقدہ استنبول تھیٹر میلہ کل سے شروع ہو گیا ہے۔
اور محسن ایرتعرل تھیٹر ہال میں جارزینا کی ہدایت کاری کے حامل "جو بھی کرو بے سود" ڈرامے کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ میلہ 5 جون تک جاری رہے گا اور اس میں بیرون ملک سے سات، ترکی سے 33 تھیٹر کھیلوں سمیت رقص اور دیگر سرگرمیوں کے ساتھ مجموعی طور پر ایک سو شوز پیش کیے جائینگے۔
روزنامہ حریت لکھتا ہے کہ امسال 37 ملکوں کی شراکت سے 59 ویں بار منعقد ہونے والے یورو ویژن مقابلہ نغمہ سرائی کے دوسرے سیمی فائنلز کا انعقاد کیا گیا ہے۔
جس کے اختتام پر 15 ملکوں میں سے سویٹزرلینڈ، سلووینیا، پولینڈ، رومانیہ، ناروے، یونان، مالٹا، وائٹ ریشیا، فن لینڈ اور آسڑیا کے گلو کاروں نے آج شب منعقد ہونے والے فائنلز میں شرکت کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اس طرح پہلے سیمی فائنل میں کامیاب رہنے والے مونٹیگرو، ہنگری، روس، آرمینیا، آذربائیجان، سان ماریو، یوکیرین، ہالینڈ، سویڈن اور آئس لینڈ سمیت 20 ملکوں کا فائنل میں مقابلہ ہو گا۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں