ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

64679
 ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق نے سائینس ،صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر فکری اشک کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہےکہ ترکی کی صنعتی پیداوار میں تیزی کیساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔ ماہِ مارچ میں صنعتی پیداوار میں توقع سے بڑھ کر 4٫2 فیصد کی شرح سے جو اضافہ ہوا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔اس ا ضافے سے صنعتکاروں کے حکومت اور استحکام پر بھروسے کی نشاندہی ہوتی ہے ۔
روزنامہ سٹار نے " استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے اور صبیحہ گوکچن ہوائی اڈے کو ایوارڈ " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ہوا بازی اور خبر وں کا جائزہ لینے والے ویب سائٹ انا ایرو نے جسکا مرکز برطانیہ میں ہے استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے اور صبیحہ گوکچن ہوائی اڈے کو یورو اینیز 2014 ایوارڈکا حقدار قرار دیا ہے ۔استنبول ہوائی اڈے کو مزید 20 پروازوں کے آغاز، مسافروں کی پسندیدگی اور دنیا میں پہلے دس نمبر پر ہونے کیوجہ سے اور صبیحہ گوکچن ہوائی اڈے کو یورپ میں تیزی کیساتھ ترقی کرنے والا ہوائی اڈ ہ ہونے کیوجہ سے یہ ایوارڈ زدیئے گئے ہیں ۔
روزنامہ صباح نے "یونیکلو ترکی کو پیداوار کا اڈہ بنائے گا " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ تقریباً تین سال سے ترکی میں مصنوعات کی تیاری کے لیے کارخانوں کی تلاش کے لیے سرگرم عمل جاپانی ریڈی میڈ گارمنٹس کی عظیم کمپنی یونیکلو نے ترکی کی تین کمپنیوں کیساتھ معاہدہ طےکر لیا ہے ۔ کمپنی نے ٹی شرٹ اور جین کی تیاری کے لیے ییشیم ٹیکسٹال ،ایمٹیکس اور تاییکس کیساتھ معاہدہ کر لیا ہے ۔یو نیکلو گروپ کے نائب سربراہ یو شی ہیرو کنی نے ترکی کی ریڈی میڈ گارمنٹس کے صنعتکاروں کی انجمن کی زیر قیادت استنبول میں منعقدہ ساتویں فیشن کانفرنس کے دوران بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی میں اپنا ایک آفس کھولیں گے کیونکہ ہم ترکی کے راستے یورپ میں تجارت کرنا چاہتے ہیں ۔
روزنامہ ملیت نے " ناسا مریخ میں گرین ہاوس کھولے گا "جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ امریکن ہوا بازی اور خلائی ادارے ناسا مریخ کو ایک ربوٹ بھیجے گا جو وہاں پر پودےا گائے گا ۔اس ربوٹ کیساتھ بھیجے جانے والے بیجوں کو گرین ہاوس کے اندر ہی رکھا جائے گا تاکہ سیارے کو گندہ ہونے سے بچایا جا سکے ۔ربوٹ کے سیارے میں پہنچنے کے 15 روز کے بعد بیجوں سے کونپلیں نکلنی شروع ہو جائیں گی ۔اس تجریےکو کامیاب بنانے کے لیے دنیا سے پانی اور ہوا کو مریخ لے جایا جائے گا اور اس بات کی تحقیقات کی جائے گی کہ آیا مریخ کو پودوں کی افزائش کے لیے موزو ں بنایا جا سکے گا یا نہیں ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں