ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

63237
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک نے " صدر گل جارجیا میں " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدر عبداللہ گل ترکی ۔جارجیا اور آذربائیجان سہ رکنی سربراہی میں شرکت کی غرض سے کل جارجیا کے دورے پر تشریف لے گئے ہیں ۔تبلیسی روانگی سے قبل استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر بیان دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے دورے کا مقصد 1٫5 ارب ڈالر کی برآمدات کو مزید بڑھانا ہے ۔
روزنامہ ینی شفق نے یونان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کون سٹینڈینوس کتراس کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یونان نے ترک باشندوں کے لیے ویزے کے خاتمے کے لیےکوششوں کو شروع کر دیا ہے ۔اسوقت ترکی اور یونان کے درمیان ویزے کی فراہمی کے معاملے میں بعض سہولتیں موجود ہیں ۔
روزنامہ اکشام نے اپنے اقتصادی صفحے میں بحیرہ ایجین ایوان صنعت میں منعقدہ " بیلے روس۔ ترک سرمایہ کاری اور تعا ون کے امکانات" نامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انقرہ میں بیلے روس کے سفیر اینڈری سوینیخ کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہےکہ ترکی اور بیلے روس کے مابین ویزے کی پابندی کے خاتمے کے معاہدے سے باہمی تجارت کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ استنبول میں 37 ویں کنسٹرکشن نمائش " ترکی بلڈ استنبول شروع ہو گئی ہے ۔اس نمائش میں 39 ممالک کی 1150 فرمیں شرکت کر رہی ہیں ۔توقع ہے کہ دس مئی تک جاری اس نمائش میں رکھے گئے تعمیراتی سا زوسامان کو ایک لاکھ دس ہزار زائرین دیکھیں گے۔
روزنامہ وطن نے" بلکنت اور کوچ دنیا کی بہترین ایک سو یونیورسٹیوں کی فہرست میں " جلی سرخی کیساتھ اپنی خبر میں لکھا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ تعلیمی تحقیقاتی ادارے ٹائمز ہایر ایجوکیشن کیطرف سے کروائی جانے والی تحقیقات کیمطابق 50 سال کے اندر قائم کی جانے والی دنیا کی 100نئی یونیورسٹیوں کی فہرست میں ترکی کی بلکنٹ یونیورسٹی 31 ویں نمبر پر جبکہ کوچ یونیورسٹی 41 ویں نمبر پر ہے ۔
روزنامہ ملیت نے کھیلوں کے بارے میں اپنی خبر میں لکھا ہے کہ گلاتا سرائے وویمین باسکٹ بال ٹیم نے فینر باہچے باسکٹ بال ٹیم کو 54 کے مقابلے میں 73 پوئنٹس سے شکست دے کر چیمپین شپ حاصل کر لی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں