ایران میں چہار شنبہ سوری تہوار کےد وران 14 افراد ہلاک، ہزاروں زخمی

ملک بھر میں 20 فروری سے جاری تیاریوں کے بعد  12 مارچ سے شروع ہونے والی تقریبات میں 14 افراد اپنی جانوں سے گئے اور 3 ہزار 253 افراد زخمی ہوگئے

2114841
ایران میں چہار شنبہ سوری تہوار کےد وران 14 افراد ہلاک، ہزاروں زخمی

ایران میں ہجری شمسی کیلنڈر کے مطابق سال کے آخری چہار شنبہ سوری کی تقریبات کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 14 افراد جان بحق اور 3,253 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ملک بھر میں 20 فروری سے جاری تیاریوں کے بعد  12 مارچ سے شروع ہونے والی تقریبات میں 14 افراد اپنی جانوں سے گئے اور 3 ہزار 253 افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے  زخمیوں میں سے 189  معذور ہو گئے ہیں  اور 981 مختلف  سطح پر  آگ سے جل گئے۔

دارالحکومت تہران میں شام کے وقت شروع ہونے والی تقریبات میں آتش بازی کی گئی ، پھلجڑیاں اورپٹاخے چلائے گئے۔

شہر میں آتش بازی کی وجہ سے آسمان پر دھویں کے بادل چھا گئے۔ تقریباً ہر گلی اور چوک میں  ہونےو الی  آتش بازی اور پٹاخوں کی وجہ سے بارود کی بو اٹھتی رہی۔

کچھ پارکوں میں جمع ہونے والے لوگوں نے  آتش بازی شو دیکھنے کو ترجیح دی، جب کہ تہران کے کچھ لوگوں نے اپنی جلائی ہوئی آگ سے پھلانگنے  کو ترجیح دی۔

شہر کے ہر گوشے سے رات گئے تک   پٹاخوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔

ایران میں ہجری شمسی سال   یعنی نو روز 21 مارچ سے شروع ہوتا ہے۔



متعللقہ خبریں