چین: غزّہ میں جو ہو رہا ہے وہ ایک انسانی تباہی ہے، بین الاقوامی برادری اس تباہی کے سامنے بند باندھے

غزّہ کی صورتحال باضمیر بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ بین الاقوامی برادری کو اس المیے کے دوام کی اجازت نہیں دینی چاہیے: وانگ وِن بن

2061023
چین: غزّہ میں جو ہو رہا ہے وہ ایک انسانی تباہی ہے، بین الاقوامی برادری اس تباہی کے سامنے بند باندھے

چین نے کہا ہے کہ غزّہ پر اسرائیلی حملے اور نتیجتاً شہری جانی نقصان ایک "انسانی تباہی " ہے اور بین الاقوامی برادری کو اس " المیے "کے سامنے بند باندھنا چاہیے۔

چین وزارت خارجہ کے ترجمان 'وانگ وِن بن' نے ، ہفتے کے اواخر میں شفاء ہسپتال کے سامنے ایمبولینس کانوائے پر، المغازی اور الشفاء مہاجر کیمپوں پر اور اقوام متحدہ کے اسکول الفقراء پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں اس وقت تک 11 ہزار سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی اکثریت بچوں پر مشتمل ہے۔

وِن بن نے حالیہ دنوں میں شہری جانی نقصان میں اضافے کی طرف اشارہ کیا اور کہا ہے کہ "غزّہ میں اس وقت ایک انسانی تباہی درپیش ہے۔ یہ صورتحال باضمیر بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ بین الاقوامی برادری کو اس المیے کے دوام کی اجازت نہیں دینی چاہیے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کے فیصلوں کے مطابق  اور دو حکومتی شکل میں حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔  1967 کی سرحدوں  میں اور بیت المقدس کے دارالحکومت والی خود مختار فلسطینی حکومت کا قیام عمل میں آنا ضروری ہے۔ ہم متعلقہ فریقین اور بین الاقوامی برادری کو اس نہج پر اور باہم مِل کر کام کرنے دعوت دیتے ہیں"۔



متعللقہ خبریں