وزیر خرجہ عمر بولات کی بھافرت میں جی۔20 اجلاس میں دو طرفہ ملاقاتیں

پروگرام کے افتتاحی سیشن میں شرکت کرتے ہوئے، وزیر بولات نے ترکیہ کی جانب سے موجودہ عالمی مسائل کے حل کے لیے جامع ترقی اور انسانی ترقی کی اہمیت پر زور دیا

2029480
وزیر خرجہ عمر بولات کی بھافرت میں جی۔20 اجلاس میں دو طرفہ ملاقاتیں

وزیر تجارت عمر بولات نے ہندوستان میں منعقدہ G20 وزرائے تجارت اور سرمایہ کاری کے اجلاس میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے نمائندوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں  جس سے باہمی تعاون کے فروغ میں مدد ملےگی۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق،"ایک دنیا، ایک خاندان، ایک مستقبل" کے مرکزی خیال کے  ساتھ ہندوستان کی صدارت میں منعقدہ  جی۔20 سربراہی اجلاس  میں شرکت کی غرض سے بھارتی شہر  جے پور  کا دورہ کرنے والے  بولات نے اس دائرہ عمل میں متعدد نشستوں میں شرکت کی اور  دیگر رکن ممالک کے وزرا  تجارت  سے دو طرفہ ملاقاتیں سر انجام دیں۔

پروگرام کے افتتاحی سیشن میں شرکت کرتے ہوئے، وزیر بولات نے ترکیہ کی جانب سے موجودہ عالمی مسائل کے حل کے لیے جامع ترقی اور انسانی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔

اجلاس میں "تجارت، اقتصادی ترقی اور خوشحالی"، "عالمی قدر کی زنجیروں کی بحرانوں کے لیے لچک کو مضبوط بنانا" اور "ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی اصلاحات" کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



متعللقہ خبریں