چین: 5،5 کی شدت سے زلزلہ، 21 افراد ہلاک

صوبہ شانگڈونگ  میں 5،5 کی شدت سے زلزلہ، 21 افراد ہلاک اور 126 عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں

2020813
چین: 5،5 کی شدت سے زلزلہ، 21 افراد ہلاک

چین کے شمالی صوبے شانگڈونگ  میں 5،5 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبے کے مشرقی شہر ڈیجو کی تحصیل پنگیواین میں تھا۔ زلزلے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے اور 126 عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔

سرکاری کونسل اور ہنگامی حالات انتظامیہ  کی وزارت نے زلزلے کے بعد 4 درجے  کا الارم جاری کر دیا ہے اور امدادی ٹیموں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

زلزلے کی وجہ سے بیجنگ اور تینجن شہروں اور ہمسایہ صوبے ہبئی کے لئے ٹرین سفر منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق زلزلے کی وجہ سے رسل و رسائل ، مواصلات اور بجلی کے انفراسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا اور پیٹرول اور قدرتی گیس پائپ لائنوں میں کسی قسم کے اخراج کی نشاندہی نہیں ہوئی۔



متعللقہ خبریں