ایران کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں

ایرانی سرکاری ایجنسی IRNA کے مطابق آگ جمعرات کی صبح صوبہ میریوان کے دیہاتوں ڈیریہوران، اسنیوہ  اور گومارہ لینگ کے قریب جنگلاتی علاقوں میں لگی ہوئی ہے

2020263
ایران کے جنگلات  آگ کی لپیٹ میں

ایران میں درجہ  حرارت کے  بلند ہونے کے باعث ، میریوان کے جنگلات میں لگنے والی  آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، جب کہ دیگر دو علاقوں میں آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔

ایرانی سرکاری ایجنسی IRNA کے مطابق آگ جمعرات کی صبح صوبہ میریوان کے دیہاتوں ڈیریہوران، اسنیوہ  اور گومارہ لینگ کے قریب جنگلاتی علاقوں میں لگی ہوئی ہے۔

گومارہ لینگ میں آگ پر قابو پالیا گیا ہے، ڈیرے ویران اور اسنیو میں آگ بدستور جاری ہے۔

آگ سے متاثرہ علاقے کا کچھ  حصہ عراقی  سرحد  کے قریب واقع ہے اور اس علاقے میں بارودی سرنگیں موجود ہونے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آگ پر فضا سے کاروائی کرتے ہوئے قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

حکام  کے مطابق   آگ انسانی عوامل کی وجہ سے لگی ہے ۔



متعللقہ خبریں