بھارت میں شدید بارشیں،سو ہلاکتیں

بھارت کی شمالی ریاستوں میں بارش اور سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوگئے

2009867
بھارت میں شدید بارشیں،سو ہلاکتیں

بھارت کی شمالی ریاستوں میں بارش اور سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق، مون سون بارشوں نے شمالی ریاستوں کو شدید متاثر کیا ہے جہاں دارالحکومت نئی دہلی میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے سبب دریائے یمونا میں پانی کی سطح خطرناک حد کو چھورہی ہے۔

گزشتہ روز دریا میں پانی کی سطح 205 میٹر سے اوپر ہوگئی جو دریا کی خطرناک  سطح ہے جب کہ ہریانہ میں بارشوں کی وجہ سے دریا میں مزید پانی چھوڑا گیا ہے جس سے  آج صبح اس کی سطح 206 میٹر سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔

 حکام کے مطابق دریا کا ہائی فلڈ لیول 207.49 میٹر ہے جب کہ دریا میں مزید پانی آنے کی توقع ہے جو خطرناک صورتحال پیدا کرسکتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  بارشوں سے سب سے زیادہ نقصانات ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور دہلی میں ہوئے ہیں جہاں سیلابی ریلے گاڑیوں کو بہا لے گئے، پل ٹوٹ گئے اور سڑکوں میں گڑھے پڑ گئے۔

 حکام  کا کہنا ہے کہ  سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر نشیبی علاقوں سے لوگوں کی منتقلی شروع کردی ہے جنہیں شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے ریلیف کیمپوں میں رکھا جائے گا۔



متعللقہ خبریں