بھارت: سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئی

بھارت کے صوبوں آسام اور میگھالیہ میں سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئی

1845330
بھارت: سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئی

بھارت کے صوبوں آسام اور میگھالیہ میں سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے۔

چین گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک CGTN کے مطابق صوبہ آسام آفات اتھارٹی نے صوبے کی 28 تحصیلوں میں جاری موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے 13افراد کی ہلاکت کا اور 1،8 ملین سے زائد کے سیلاب سے متاثر ہونے کا اعلان کیا ہے۔

صوبہ میگھالیہ کی آفات اتھارٹی نے بھی صوبے میں 2 دن میں 19 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

آسام میں سیلاب سے متاثرہ تقریباً 3 ہزار علاقوں سے ایک لاکھ 8 ہزار 104 افراد نے امدادی کیمپوں میں پناہ لے لی ہے۔

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا شرما سے ملاقات کا ذِکر کیا اور کہا ہے کہ "میں آسام کے عوام کی سلامتی کے لئے دعا گو ہوں"۔



متعللقہ خبریں