ترکی کا افغانستان میں زلزلے کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں مغربی افغانستان کے صوبے بادگیس میں آنے والے زلزلے میں جانی نقصان اور متعداد افراد کے زخمی ہونے پر  افسوس  کا اظہار کیا گیا ہے

1764302
ترکی کا افغانستان  میں زلزلے کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

ترکی نے افغانستان کے صوبے بادگیس میں آنے والے زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں مغربی افغانستان کے صوبے بادگیس میں آنے والے زلزلے میں جانی نقصان اور متعداد افراد کے زخمی ہونے پر  افسوس  کا اظہار کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم دوست ہ اور برادر افغان عوام، خاص طور پر زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ  دھو بیٹھنے  والے افراد کے اہلِ خانہ  سے تعزیت کرتے ہیں اور  زخمیوں کی جلد صحت یابی کی کے لیے دعا گو ہیں ، اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ  ترکی ہمیشہ کی طرح ہر قسم کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

امریکہ  کے جیولوجیکل سروے  کے مطابق  افغانستان میں  5.3 شدت کے زلزلے کا مرکز مغربی افغانستان کے صوبہ بادگیس کے مرکزقلعے  نیو شہر سے 41 کلومیٹر مشرق میں تھا۔

زلزلے میں اب تک 22 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، علاقے میں امدادی ٹیموں کی تلاش اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں