امریکی فوجی بغیر بتائے اڈہ چھوڑ گئے:افغان کمانڈر

افغان فوجی حکام کے مطابق، امریکی فوجیوں نے قریب 20 سال قیام کے بعد یہ اڈہ چھوڑنے سے قبل وہاں کی بجلی منقطع کی اور خاموشی سے رات کے وقت وہاں سے رخصت ہوگئے

1670898
امریکی فوجی بغیر بتائے اڈہ چھوڑ گئے:افغان کمانڈر

امریکی فوج نے رات کی تاریکی میں بگرام ایئربیس کو خاموشی کے ساتھ خالی کیا اور اس حوالے سے اس فوجی اڈے کے نئے افغان کمانڈر کو بھی مطلع نہیں کیا گیا تھا۔

افغان فوجی حکام کے مطابق، امریکی فوجیوں نے قریب 20 سال قیام کے بعد یہ اڈہ چھوڑنے سے قبل وہاں کی بجلی منقطع کی اور خاموشی سے رات کے وقت وہاں  سے رخصت ہوگئے۔

بگرام ایئربیس کے نئے کمانڈر جنرل میر اسد اللہ کوہستانی کو امریکی فوج کے چلے جانے کے دو گھنٹے بعد معلوم ہوا۔

بگرام ایئربیس طالبان کے خلاف امریکی جنگ کا اہم ترین مرکز رہا ہے۔ امریکا نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے یہ فوجی اڈہ خالی کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں