افغانستان: نائب صدر کے کانوائے پر مسلح حملہ، نائب صدر زخمی

افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح کے کانوائے پر حملے میں صالح زخمی ہو گئے

1487355
افغانستان: نائب صدر کے کانوائے پر مسلح حملہ، نائب صدر زخمی

افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح کے کانوائے پر حملے میں صالح زخمی ہو گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریئن نے جاری کردہ بیان میں کہا  ہے کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب صالح کی سرکاری گاڑی دارالحکومت کابل کے علاقے تائمانی سے گزر رہی تھی۔

طارق کے مطابق حملے میں صالح  ہاتھ سے زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں 2 افراد ہلاک او ر 12  زخمی ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف نائب صدر اوّل امراللہ صالح نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں ہاتھ سے زخمی ہونے اور اس نوعیت کے حملوں کا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے راستے میں رکاوٹ نہ بن سکنے کا ذکر کیا ہے۔

حملے کی شدت سے اطراف کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور جائے وقوعہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں