افغانستان: بم حملہ ایک شہری ہلاک، ایک زخمی

صوبہ اُروزگان میں بم حملے کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور ایک زخمی

1486163
افغانستان: بم حملہ ایک شہری ہلاک، ایک زخمی

افغانستان کے صوبہ اُروزگان میں بم حملے کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک ہو گیا ہے۔

اُروزگان گورنر دفتر  کے ترجمان زلگئی عبادی نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تحصیل چنارتو  میں سڑک کے کنارے نصب بم  اس وقت اڑا دیا گیا جب شہریوں کی گاڑی راستے سے گزر رہی تھی۔

عبادی کے مطابق حملے میں ایک شہری ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں