انڈونیشیا میں زلزلہ
زلزلے کے بعد سونامی الارم بھی جاری نہیں کیا گیا
1336195
انڈونیشیا کے جزیرہ سماترہ کے صوبے آچے میں 6٫4 کی شدت کا زلزلہ رونما ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات و جیو فزکس نے اعلان کیا ہے کہ سینا بانگ شہر سے 24 کلو میٹر جنوب مغرب کی جانب کھلے سمندر میں آنے والے زلزلے کی شدت6٫4 اور اس کی گہرائی 10کلو میٹر زیر ِ سمندر تھی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے سے کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ، زلزلے کے بعد سونامی الارم بھی جاری نہیں کیا گیا۔
متعللقہ خبریں
انڈونیشیا، آتش فشاں کے پھٹنے سے جانی نقصان میں مزید اضافہ
سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 50 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو چکے ہیں