افغانستان: سڑک کنارے بم پھٹ گیا،12 افراد ہلاک

شمالی افغان صوبہ بلخ میں سڑک کنارے   نصب بم  پھٹنے کے نتیجے میں  12 افراد ہلاک ہو گئے

1254356
افغانستان: سڑک کنارے بم پھٹ گیا،12 افراد ہلاک

شمالی افغان صوبہ بلخ میں سڑک کنارے   نصب بم  پھٹنے کے نتیجے میں  12 افراد ہلاک ہو گئے۔

دولت آباد کے کمشنر  محمد یوسف کےمطابق، یہ دیسی ساختہ بم اس وقت پھٹا جب وہاں سے  ایک مسافر بس   گزر رہی تھی ۔

 اس واقعے میں 12 افراد ہلاک  ہو گئے جن میں  7 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

 حملے کی ذمے داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے  مگر     حکام نے  طالبان  پر شبہ ظاہر کیا  ہے ۔



متعللقہ خبریں