امریکہ افغانستان سے فوج نکالنے کی تیاریوں میں ہے : واشنگٹن پوسٹ

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور ٹیلی وژن چینل سی این این  کے مطابق، واشنگٹن  انتظامیہ  افغانستان  سے اپنے ہزاروں فوجیوں کی واپسی کی تیاری میں مصروف ہے

1246888
امریکہ افغانستان سے فوج نکالنے کی تیاریوں میں ہے : واشنگٹن پوسٹ

امریکہ افغانستان میں متعین اپنی فوج کو واپس بلانے  کا ارادہ رکھتا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور ٹیلی وژن چینل سی این این  کے مطابق، واشنگٹن  انتظامیہ  افغانستان  سے اپنے ہزاروں فوجیوں کی واپسی کی تیاری میں مصروف ہے۔

افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد میں کمی کر کے اسے 14 ہزار سے8 سے 9 ہزار کے درمیان کیا جا رہا ہے۔

فوجیوں کی تعداد میں کمی طالبان اور امریکہ  کے درمیان جاری مذاکرات میں طے پانے والے معاہدے کا نتیجہ ہو گا۔

 اس امریکی حکومتی اقدام کے جواب میں طالبان، کابل حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے گی۔

 واضح رہے کہ  تاحال  طالبان، کابل حکومت کو امریکہ کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہیں۔



متعللقہ خبریں