بھارت: سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 216 تک پہنچ گئی

بھارت کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں جاری شدید بارشوں  کے نتیجے میں سیلاب  کی وجہ سے صوبہ بہار اور صوبہ آسام میں ہلاکتوں کی تعداد 216 تک پہنچ گئی

1245425
بھارت: سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 216 تک پہنچ گئی

بھارت کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں رواں مہینے کے آغاز سے اب تک جاری شدید بارشوں  کے نتیجے میں سیلاب  کی وجہ سے صوبہ بہار اور صوبہ آسام میں ہلاکتوں کی تعداد 216 تک پہنچ گئی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق صوبہ بہار شدید بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور یہاں سیلابی ریلے کی زد میں آ کر 130 افراد ہلاک  ہوگئے ہیں جبکہ آسام میں ہلاکتوں کی تعداد 86 افراد ہے۔

حکام کے مطابق بہار میں 13 علاقے زیر آب آئے ہوئے ہیں اور یہاں متاثرین کی تعداد 8.8 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

صوبہ آسام کے 13 علاقوں  کے 864 دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور صوبے میں سیلاب زدگان کے لئے لگائے گئے  417 امدادی کیمپوں میں 30 ہزار 925 افراد پناہ لئے ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق صوبہ آسام میں سیلابی پانی کی سطح گرنا شروع ہو گئی ہے تاہم بعض دریاوں   میں طغیانی تاحال جاری ہے۔



متعللقہ خبریں