بھارت: سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 109 تک پہنچ گئی

بھارت کے مشرقی اور شمال مشرقی صوبوں میں حالیہ دنوں میں جاری شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 109 تک پہنچ گئی

1238321
بھارت:  سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 109 تک پہنچ گئی

بھارت کے مشرقی اور شمال مشرقی صوبوں میں حالیہ دنوں میں جاری شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 109 تک پہنچ گئی ہے۔

ہندوستان ٹائمز  کی خبر کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں اترپردیش میں 6، آسام میں 30، بہار میں 67، میزورام میں 5، مغالایا میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

حکام کےمطابق بہار میں 4.6 ملین اورآسام میں 5.57 ملین افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں