انڈونیشیا: 6 کی شدت سے زلزلہ

انڈونیشیا کے شمالی صوبے سماٹرا میں 6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں

1212977
انڈونیشیا: 6 کی شدت سے زلزلہ

انڈونیشیا کے شمالی صوبے سماٹرا میں 6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات BMKG کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبے سے منسلک جنوبی نیاس کے علاقے سے 30 کلو میٹر جنوب مغرب میں کھلے سمندر میں تھا۔ زلزلے کہ گہرائی 19 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا اور زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ جنوبی نیاس  میں کل بھی 5.8 کی شدت سے زلزلہ آیا تھا۔



متعللقہ خبریں