افغانستان: داعش کے خلاف آپریشن، 43 دہشت گرد ہلاک

حملے میں داعش کے 43 رکن ہلاک  ہو گئے ہیں علاوہ ازیں داعش کے اہم کیمپوں میں سے ایک کو تباہ کر دیا گیا ہے: گل محمد بیدار

1195163
افغانستان: داعش کے خلاف آپریشن، 43 دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے صوبہ کنار میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں تنظیم کے 43 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

کنار کے نائب گورنر گل محمد بیدار نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبہ کنار کی تحصیل چاپا دیرے کے علاقے دیگل سر میں داعش کے کیمپ پر فضائی حملہ کیا گیا۔

بیدار کے مطابق حملے میں داعش کے 43 رکن ہلاک  ہو گئے ہیں علاوہ ازیں داعش کے اہم کیمپوں میں سے ایک کو تباہ کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں