جموں کشمیر:بس گہری کھائی میں جا گری،11 افراد ہلاک 14 زخمی

بھارتی زير انتظام کشمير ميں ايک بس کے ساتھ پيش آنے والے حادثے ميں 11 افراد ہلاک اور 14 ديگر زخمی ہو گئے ہيں

1102959
جموں کشمیر:بس گہری کھائی میں جا گری،11 افراد ہلاک 14 زخمی

بھارتی زير انتظام کشمير ميں ايک بس کے ساتھ پيش آنے والے حادثے ميں 11 افراد ہلاک اور 14 ديگر زخمی ہو گئے ہيں۔

مقامی پوليس چيف انيل کمار نے بتايا ہے کہ حادثے کا شکار بننے والی بس جموں و کشمير کے پونچھ سيکٹر ميں سفر کر رہی تھی کہ ڈرائيور بس پر قابو برقرار نہ رکھ پايا اور بس 60 ميٹر گہری ايک کھائی ميں جا گری۔

 ابتدائی تفتيش اور عينی شاہدين کے مطابق۔ امکاناً يہ حادثہ تيز رفتاری کے سبب پيش آيا۔ زخميوں کو ہسپتال منتقل کر ديا گيا ہے جن  ميں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں