افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انتخابی نتائج منسوخ کردیے گئے

الیکشن کمیشن کے شکایت کمیشن کے ترجمان علی رضا روحانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے کابل  کے انتخابی نتائج کو منسوخ کردیا گیا ہے

1101610
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انتخابی نتائج منسوخ کردیے گئے

افغانستان میں 20 اور 21 اکتوبر کو ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے دارالحکومت کابل کے انتخابی نتائج کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

 الیکشن کمیشن کے شکایت کمیشن کے ترجمان علی رضا روحانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے کابل  کے انتخابی نتائج کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کرنے والے انتخابی کمیشن کے متعدد اراکین کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔

اس بارے میں ابھی تک افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

 افغانستان کی قومی اسمبلی کی کابل کے لیے مخصوص 33 نشستوں کے لئے 800 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں