کابل میں کار بم دھماکہ،10ہلاک درجنوں زخمی

افغانستان  کے دارالحکومت کابل  میں گزشتہ روز ایک کار بم دھماکے  میں 10 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے

1097074
کابل میں کار بم دھماکہ،10ہلاک درجنوں زخمی

افغانستان  کے دارالحکومت کابل  میں گزشتہ روز ایک کار بم دھماکے  میں 10 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے۔

 کابل پولیس کے مطابق ،5 حملہ آوروں  میں سے  1 نے  یہ کار بم  دھماکہ  برطانوی حفاظتی  کمپنی  جی ایس فور کے  مرکز پر کیا ۔

بعد ازاں  دیگر 4 حملہ آوروں  اور پولیس کے درمیان  گولیوں کا 10 گھنٹے تک  تبادلہ ہوا         جس کے بعد  اُنہیں مردہ حالت میں بازیاب کرلیا گیا ۔

 اس حملے میں  10 افراد ہلاک   اور 29 زخمی ہوئے جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں