داعش کا اہم سرغنہ ابو سعد ارہابی مارا گیا: افغان فوج کا دعوی

افغان فوجی  حکام نے دہشت گرد  تنظیم  "داعش" کے لیڈر ابو سعد ارہابی کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے

1038067
داعش کا اہم سرغنہ ابو سعد ارہابی مارا گیا: افغان فوج کا دعوی

افغان فوجی  حکام نے دہشت گرد  تنظیم  "داعش" کے لیڈر ابو سعد ارہابی کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

 افغانستان میں متعین امریکی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ابو سعد ارہابی  گزشتہ ہفتے  کی شب  کی گئی ایک امریکی فضائی کارروائی میں مارا گیا۔

 افغانستان کے خفیہ ادارے این ڈی ایس کے مطابق، اس فضائی حملے میں داعش کے دیگر10جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔

اسی دوران افغان فوج  نے اس گروپ کے دو ٹھکانوں پر دھاوا بول کر گولہ بارود کے ایک بڑے ذخیرے کو بھی  تباہ کر دیا ہے۔

 یاد رہےکہ  داعش افغانستان کے مشرقی صوبوں میں متحرک ہے۔



متعللقہ خبریں