بنگلہ دیش: پولیس کی طرف سے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور ڈنڈوں کا استعمال

ڈھاکہ میں 2 طالبعلموں کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرے کرنے والے سینکڑوں طالبعلموں کے خلاف آنسو گیس اور ڈنڈوں کا استعمال، 26 افراد زخمی

1026004
بنگلہ دیش: پولیس کی طرف سے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور ڈنڈوں کا استعمال

بنگلہ دیش میں پولیس نے دارالحکومت ڈھاکہ میں 2 طالبعلموں کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرے کرنے والے سینکڑوں طالبعلموں کے خلاف آنسو گیس اور ڈنڈوں کا استعمال کیا۔

روزنامہ ڈھاکہ ٹریبیون کی خبر کے مطابق پولیس نے ڈھاکہ میں احتجاجی مظاہرے میں جمع طالبعلموں کے خلاف آنسو گیس اور ڈنڈوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

طالبعلموں نے بھی سکیورٹی فورسز پر پتھروں اور ڈنڈوں کے ساتھ حملہ کیا۔

زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں طبّی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے ممکنہ سکیورٹی خدشات کے سبب کل ملک بھر میں اربن ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈھاکہ کے علاقے کُرمیتولا  میں ہفتے کے آخر میں ایک تیز رفتار بس  چھٹی کے بعد بس کے انتظار میں کھڑے طالبعلموں کے گروپ پر چڑھ گئی تھی جس کے نتیجے میں 2 طالبعلم موقع پر جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے   تھے۔

حادثے کے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حادثے کا سبب بننے والے بس ڈرائیور کو حراست میں لیا جائے اور سڑکوں پر سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔

بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزمان خان نے طالبعلموں سے  مظاہرے بند کرنے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ ان کے مطالبات پورے کئے جائیں گے اور ملزمان کو سزا دی جائے گی۔



متعللقہ خبریں