افغانستان: الیکشن کمیشن کی عمارت پر بم حملہ

صوبہ بغلان میں الیکشن کمیشن کی عمارت میں نصب بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا گیا، حملے میں 2 افراد ہلاک، 2 زخمی

987202
افغانستان: الیکشن کمیشن کی عمارت پر بم حملہ

افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں الیکشن کمیشن کی عمارت میں نصب بم کے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے  اڑائے جانے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بغلان پولیس ڈائریکٹریٹ ذبیح اللہ شوجا کے مطابق حملے میں بغلان پولیس ڈائریکٹریٹ  کے شعبہ پبلک آرڈر کے ڈائریکٹر اور الیکشن کمیشن کے ذمہ دار افسر ہلاک ہو گئے ہیں اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

الیکشن کمیشن میں ووٹر 20 اکتوبر 2018 کو متوقع پارلیمانی انتخابات کے لئے اندراج کروا رہے تھے۔



متعللقہ خبریں