افغانستان: 2 خود کش حملے، 25 ہلاک 45 زخمی

حملہ آور نے صحافی کا روپ دھار رکھا تھا اور اس کے کیمرے میں بم نصب تھا

961150
افغانستان: 2 خود کش حملے، 25 ہلاک 45 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 خود کش حملوں میں 25 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے ہیں۔

دہشت گرد تنظیم داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک فرانسیسی رپورٹر سمیت کثیر تعداد میں اخباری نمائندے شامل ہیں۔

دہشت گردوں نے حملوں کے لئے   افغانستان کی خفیہ ایجنسی، نیٹو  کے نمائندہ دفتر اور متعدد ممالک کے سفارت خانوں کی موجودگی کے علاقے شش درک کا انتخاب کیا۔

پہلے حملے کی آواز صبح 8 بجے سنی گئی، موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے اپنے جسم سے بندھا بم اڑا دیا۔

پہلے حملے سے صرف چند منٹ کے بعد دوسرا دھماکہ ہوا۔

دوسرے حملہ آور نے صحافی کا روپ دھار رکھا تھا اور اس کے کیمرے میں بم نصب تھا۔

حملہ آور نے پہلے حملے کے بعد جمع ہونے والے افراد اور امداد کے لئے پہنچنے والوں کو ہدف بنایا۔

گذشتہ ہفتے بھی کابل میں ایک انتخابی رجسٹریشن مرکز پر کئے گئے بم حملے میں 60 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے تھے۔

حملے کی ذمہ داری  دہشت گرد تنظیم داعش نے  قبول کر لی تھی۔



متعللقہ خبریں