جنوبی کوریا نےشمالی کوریا سےملحقہ سرحد پرلاوڈ اسپیکربندکردیئے،اشتعال انگیز بیانات ختم
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ سرحد پر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے کیا جانے والا پروپیگنڈا بند کر دیا ہے
956905
![جنوبی کوریا نےشمالی کوریا سےملحقہ سرحد پرلاوڈ اسپیکربندکردیئے،اشتعال انگیز بیانات ختم](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/a87d/7d37/f6dd/5a53410a675da.jpg?time=1718921969)
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ سرحد پر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے کیا جانے والا پروپیگنڈا بند کر دیا ہے۔
سیئول حکام نے بتایا کہ یہ اقدام آئندہ جمعے کو ہونے والے سربراہی اجلاس سے قبل ایک مصالحتی اشارے کے طور پر کیا گیا ہےجس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین موجودہ عسکری کشیدگی کو کم کرتے ہوئے امن کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔
یاد رہے کہ اسی روز جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
اسی طرح مئی کے آخر یا جون کے اوائل میں اُن کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
متعللقہ خبریں
![وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل ہے، چین](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/73dd/fc82/8d52/66729c98d60ed.jpeg?time=1718921969)
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل ہے، چین
وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ چین دونوں ممالک میں خوشحالی لانے کا وسیلہ ثابت ہو گا