شمالی کوریائی لیڈرکا ٹرین میں بیٹھ کر چین پہنچنے کا دعوی ،میڈیا میں سنسنی پھیل گئی

چین میں یہ قیاس آرائیاں بڑھتی جا رہی ہیں کہ غیر متوقع طور پر بیجنگ آنے والے شمالی کوریا کے لیڈر  کم جونگ اُن ہیں جو کہ ریل گاڑی کے ذریعے پہنچے ہیں

938321
شمالی کوریائی لیڈرکا ٹرین میں بیٹھ کر چین پہنچنے کا دعوی ،میڈیا میں سنسنی پھیل گئی

چین میں یہ قیاس آرائیاں بڑھتی جا رہی ہیں کہ غیر متوقع طور پر بیجنگ آنے والے شمالی کوریا کے لیڈر  کم جونگ اُن ہیں۔

جاپان کے ذرائع ابلاغ نے سب سے پہلے اطلاع دی تھی کہ سخت حفاظتی  انتظامات میں سفارتی ٹرین پر بیجنگ پہنچنے والی  یہ اعلی  شخصیت شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان ہیں۔

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اعلیٰ سرکاری شخصیت کی شناخت کے بارے میں نہیں جانتے لیکن صورت حال پر قریبی نظر رکھی ہوئی ہے۔

شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان کا 2011 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ہو سکتا ہے

ابھی تک شمالی کوریا اور چین کی جانب سے سرکاری طور پر ان قیاس آرائیوں پر موقف سامنے نہیں آیا لیکن اس طرح کا دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہو گا۔

گزشتہ ماہ ہی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے غیر معمولی اقدام اٹھاتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت دی تھی جو انھوں نے قبول بھی کر لی اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اس ملاقات سے پہلے درپیش پیچیدہ سفارتی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سے حکام در پردہ   سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا اور چینی رہنماؤں کی امریکی صدر سے ملاقات سے پہلے ملاقات متوقع ہے کیونکہ چین شمالی کوریا کا سب سے بڑا اتحادی ہے۔

جاپانی ٹی وی نیپون کی ویڈیو فوٹیج میں ایک  ریل گاڑی  کی نیلی بوگی کو دیکھا جا سکتا ہے جس پر پیلی لکیریں ہیں۔

چینل کا کہنا ہے کہ اس طرح کی بوگی کا استعمال کم  جونگ  اُن کے والد نے 2011 میں بیجنگ کے دورے کے دوران کیا تھا کیونکہ وہ ہوائی سفر سے خوفزدہ تھے۔

 



متعللقہ خبریں