امریکی نائب صدر کا دورہ مشرق بعید،شمالی کوریائی وفد سے ملاقات کا امکان

امریکی کے نائب صدر مائیک پینس مشرق بعید کے ملکوں کے دورے پر جاپان پہنچ گئے اور امکان ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے دورے کے دوران شمالی کوریائی وفد سے بھی ملاقات کریں گے

905472
امریکی نائب صدر کا دورہ مشرق بعید،شمالی کوریائی وفد سے ملاقات کا امکان

امریکی کے نائب صدر مائیک پینس مشرق بعید کے ملکوں کے دورے پر جاپان پہنچ گئے ہیں۔

 ان کا کہناہے کہ سرمائی  اولمپکس کے دوران شمالی کوریا کے وفد سے ملاقات ہوسکتی ہے۔

خبر  کے مطابق، مائیک پینس9 فروری کو جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے جبکہ  ہوسکتاہے کہ اس دوران  اُن کی شمالی کوریا کے اولمپک وفود سے ملاقات ہو جائے۔

پینس کا کہناہے کہ اس ملاقات کا انحصار صورت حال پر ہوگالیکن انہوں نے ملاقات کو مسترد نہیں کیا۔

نائب صدر پینس جاپان میں قیام کے   دوران وزیر اعظم شنزو آبے اور وزیر خزانہ تارو آسو سے ملاقات کی اور بعد ازاں  وہاں موجود    فوجی اڈے پر امریکی فوجیوں سے بھی خطاب  کیا  ۔



متعللقہ خبریں