کابل میں خفیہ ایجنسی کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ ، 6 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت  کابل میں خفیہ ایجنسی کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

875069
کابل میں خفیہ ایجنسی کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ ، 6 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت  کابل میں خفیہ ایجنسی کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حساس ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے ہیڈکوارٹر کے باہر بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکا دفتر کے داخلی راستے کے قریب ہوا اور اس وقت ملازمین کی آمدو رفت کا سلسلہ جاری تھا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ فی الحال اس  دھماکے کی ذمہ داری  کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔

واضح رہے کہ جمعے کو جنوبی صوبہ قندھار میں پولیس دفتر پر کار بم حملے میں 6 پولیس افسر ہلاک اور عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

متعللقہ خبریں