کابل میں خفیہ ایجنسی کے تربیتی مرکز پر دہشتگردوں کا حملہ

افغان دارالحکومت کابل میں ملکی خفیہ ایجنسی کے ایک تربیتی مرکز پر مسلح عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا جس میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے

870498
کابل میں خفیہ ایجنسی کے تربیتی مرکز پر دہشتگردوں کا حملہ

افغان دارالحکومت کابل میں ملکی خفیہ ایجنسی کے ایک تربیتی مرکز پر مسلح عسکریت پسندوں نے حملہ کیا ہے۔

 حکام کے مطابق، حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہو ا ہے ۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ حملہ آور آج  مقامی وقت کے مطابق صبح  10 بج کر 10 منٹ پر خفیہ ایجنسی NDS کے تربیتی مرکز میں ایک زیر تعمیر عمارت میں داخل ہوئے۔

 ترجمان کے مطابق حملہ آوروں اور حفاظتی اہلکاروں کے درمیان شدید  فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اب تک کسی نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔



متعللقہ خبریں